سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے خلع کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
- فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔
- عدالت نے کہا کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں، جبکہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی اور فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے خلع کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔
عدالت نے کہا کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں، جبکہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔
حمیرا طیبہ نے اپنے بیانِ حلفی میں شوہر سے نفرت اور ان کے ساتھ رہنے سے انکار کا اظہار کیا تھا۔
عدالت نے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقین کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ نہیں۔
فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم بھی دے دیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











