پاک آئی ڈی اکاؤنٹ بنانے کیلیے اوورسیز پاکستانی غیرملکی موبائل نمبر استعمال کرسکتے ہیں؟؟

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نادرا پوڈ کاسٹ میں کینیڈا کے ایک شہری نے سوال کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے غیرملکی موبائل نمبر سے نائیکوپ کی درخواست نادرا کو کیسے دیں؟َ۔
- اس سوال کے جواب میں ترجمان نادرا سید شباہت علی نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانی غیر ملکی نمبر سے بھی اپنا پاک آئی ڈی اکاؤنٹ با آسانی بناسکتے ہیں۔
- انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئےبتایا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : کیا پاک آئی ڈی میں اکاؤنٹ بناتے وقت بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانی اپنا غیر ملکی موبائل نمبر استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ نادرا نے وضاحت کردی۔
نادرا پوڈ کاسٹ میں کینیڈا کے ایک شہری نے سوال کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے غیرملکی موبائل نمبر سے نائیکوپ کی درخواست نادرا کو کیسے دیں؟َ۔
اس سوال کے جواب میں ترجمان نادرا سید شباہت علی نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانی غیر ملکی نمبر سے بھی اپنا پاک آئی ڈی اکاؤنٹ با آسانی بناسکتے ہیں۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئےبتایا کہ نائیکوپ سمیت دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے پاکستانی موبائل نمبر کا ہونا لازمی نہیں، بلکہ درخواست گزار اس ملک کا نام اور وہاں کا موبائل نمبر بھی استعمال کرسکتا۔
ترجمان نادرا کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نائیکوپ اور دیگر دستاویزات کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرتی ہے، تاہم بعض صارفین کو اکاؤنٹ بناتے وقت صرف پاکستانی موبائل نمبر کا آپشن نظر آنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔
نادرا حکام کے مطابق یہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب صارف اکاؤنٹ بناتے ہوئے ’کنٹری آف اسٹے‘ میں پاکستان کا انتخاب کرتا ہے، ایسی صورت میں سسٹم پاکستانی موبائل نمبر طلب کرتا ہے، کیونکہ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے او ٹی پی اسی نمبر پر بھیجا جاتا۔
نادرا نے واضح کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کو اکاؤنٹ بناتے وقت اپنی حقیقی رہائش یا قیام کے ملک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر کینیڈا میں مقیم پاکستانی ’کنٹری آف اسٹے‘ میں کینیڈا منتخب کرکے اپنا کینیڈین موبائل نمبر درج کرسکتا ہے۔ اس طرح غیر ملکی موبائل نمبر کے ذریعے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کو فعال کیا جاسکتا ہے اور نائیکوپ سمیت متعلقہ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
نادرا نے مزید واضح کیا کہ پاک آئی ڈی کی ڈیجیٹل شناخت موبائل نمبر کے بغیر فعال نہیں کی جاسکتی تاہم یہ نمبر پاکستان کا ہونا ضروری نہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











