پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گل قیصر سروانی نے کہا کہ پاکستان ویٹو پاور کے خاتمے یا اس کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا حامی ہے، ویٹو پاور کا ناجائز استعمال اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا۔
- پاکستان نے ویٹو کے استعمال کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کے انعقاد کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
- پاکستانی قونصلر نے زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداد، نمائندگی اور کردار بڑھایا جائے، سلامتی کونسل میں اصلاحات کے پانچوں نکات پر جامع پیکج کے تحت بیک وقت فیصلے کیے جائیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی مستقل مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا ہے کہ نئے مستقل ارکان کی شمولیت اور ویٹو کے استحقاق میں توسیع کی مخالفت کرتے ہیں، ویٹو پاور میں توسیع سے سلامتی کونسل میں عدم مساوات مزید گہری ہو۔
گل قیصر سروانی نے کہا کہ پاکستان ویٹو پاور کے خاتمے یا اس کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا حامی ہے، ویٹو پاور کا ناجائز استعمال اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا۔
پاکستان نے ویٹو کے استعمال کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کے انعقاد کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستانی قونصلر نے زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداد، نمائندگی اور کردار بڑھایا جائے، سلامتی کونسل میں اصلاحات کے پانچوں نکات پر جامع پیکج کے تحت بیک وقت فیصلے کیے جائیں۔
گل قیصر سروانی نے کہا ہے کہ اصلاحات سب کے لیے ہونی چاہئیں اور کسی کو خصوصی مراعات نہیں ملنی چاہئیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











