منگل، 3 نومبر 2026ء23 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
پروٹیکٹر فراڈ : بیرونِ ملک جانے والے خبردارپٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاریپنجاب حکومت کا ہتکِ عزت کے مقدمات کے لیے خصوصی سیل قائمڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمبڑیال کا دورہ: تدریسی امور اور انتظامات کا تفصیلی معائنہپسرور : اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے اور رشوت لینے کے الزام میں دو اہلکار گرفتارجرمنی میں آئی ٹی ماہرین کیلیے ملازمت کے بہترین مواقعلاہور کی مصروفیات اور تقریباتمریم نواز نے کرپشن کا الزام لگانے پر چوہدری سالک کو نوٹس بھجوا دیاپسرور کے مٹی کے تاریخی برتن اور روایتی دستکاری کا سنہری دوراسلام آباد، کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گاپروٹیکٹر فراڈ : بیرونِ ملک جانے والے خبردارپٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاریپنجاب حکومت کا ہتکِ عزت کے مقدمات کے لیے خصوصی سیل قائمڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمبڑیال کا دورہ: تدریسی امور اور انتظامات کا تفصیلی معائنہپسرور : اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے اور رشوت لینے کے الزام میں دو اہلکار گرفتارجرمنی میں آئی ٹی ماہرین کیلیے ملازمت کے بہترین مواقعلاہور کی مصروفیات اور تقریباتمریم نواز نے کرپشن کا الزام لگانے پر چوہدری سالک کو نوٹس بھجوا دیاپسرور کے مٹی کے تاریخی برتن اور روایتی دستکاری کا سنہری دوراسلام آباد، کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گاپروٹیکٹر فراڈ : بیرونِ ملک جانے والے خبردارپٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاریپنجاب حکومت کا ہتکِ عزت کے مقدمات کے لیے خصوصی سیل قائمڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمبڑیال کا دورہ: تدریسی امور اور انتظامات کا تفصیلی معائنہپسرور : اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے اور رشوت لینے کے الزام میں دو اہلکار گرفتارجرمنی میں آئی ٹی ماہرین کیلیے ملازمت کے بہترین مواقعلاہور کی مصروفیات اور تقریباتمریم نواز نے کرپشن کا الزام لگانے پر چوہدری سالک کو نوٹس بھجوا دیاپسرور کے مٹی کے تاریخی برتن اور روایتی دستکاری کا سنہری دوراسلام آباد، کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گاپروٹیکٹر فراڈ : بیرونِ ملک جانے والے خبردارپٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاریپنجاب حکومت کا ہتکِ عزت کے مقدمات کے لیے خصوصی سیل قائمڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمبڑیال کا دورہ: تدریسی امور اور انتظامات کا تفصیلی معائنہپسرور : اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے اور رشوت لینے کے الزام میں دو اہلکار گرفتارجرمنی میں آئی ٹی ماہرین کیلیے ملازمت کے بہترین مواقعلاہور کی مصروفیات اور تقریباتمریم نواز نے کرپشن کا الزام لگانے پر چوہدری سالک کو نوٹس بھجوا دیاپسرور کے مٹی کے تاریخی برتن اور روایتی دستکاری کا سنہری دوراسلام آباد، کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا
پنجاب6 گھنٹے پہلے•3 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 9:06
🇬🇧 English

لاہور کی مصروفیات اور تقریبات

لاہور کی مصروفیات اور تقریبات
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • 2026 میں شائع ہونے والی میری تصانیف کے پبلشر سنگِ میل پبلیکیشنز کے علی کامران کی خواہش تھی۔
  • اس دوران پنجاب یونیورسٹی کے آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر عبدالقیوم چوہدری نے فون پر بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی میں میری تازہ تصانیف کی تقریب پذیرائی بھی 17 اکتوبر کو منعقد ہوگی، جس کی صدارت وائس چانسلر کریں۔
  • ہمارے زوال کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم بحیثتِ قوم نہ تعلیم کو اہمیّت دیتے ہیں اور نہ استاد کو عزّت۔

لاہور (خصوصی نامہ نگار): کچھ لوگوں کے تحفّظات بھی ہوں گے، مگر اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اکثر وائس چانسلرز سے کہیں زیادہ موثر، مستعد اور بہتر منتظم ہیں۔ وہ اور ان کی ٹیم اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پنجاب یونیورسٹی میں ایک بھرپور اور کامیاب کتاب میلہ منعقد کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ دوسری یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بھی اس طرح کے کتاب میلے منعقد کرنے میں ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

2026 میں شائع ہونے والی میری تصانیف کے پبلشر سنگِ میل پبلیکیشنز کے علی کامران کی خواہش تھی کہ پنجاب یونیورسٹی بک فیئر کے تین دنوں میں سے ایک روز کچھ دیر کے لیے میں ان کے اسٹال پر جاؤں کیونکہ بہت سے لوگ مصنّف سے ملنا اور کتاب پر دستخط کروانا چاہتے ہیں، چنانچہ ان کے ساتھ طے ہوگیا کہ میں آخری روز یعنی 17 اکتوبر کو ایک گھنٹے کے لیے ان کے اسٹال پر رہوں۔

اس دوران پنجاب یونیورسٹی کے آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر عبدالقیوم چوہدری نے فون پر بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی میں میری تازہ تصانیف کی تقریب پذیرائی بھی 17 اکتوبر کو منعقد ہوگی، جس کی صدارت وائس چانسلر کریں گے۔ انھوں نے کتاب میلے میں شرکت کی بھی دعوت دی اور ساتھ ہی پیشکش کردی کہ اس بار آپ پنجاب یونیورسٹی کے مہمان بنیں اور یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کلب میں ہی قیام کریں۔ میں نے ان کی دونوں پیشکشیں شکرئیے کے ساتھ قبول کرلیں۔ یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کلب میں دوسری جامعات کے وائس چانسلرز، پروفیسر صاحبان اور گیسٹ اسپیکرز آکر ٹھہرتے ہیں اس لیے اس کا معیار ہر لحاظ سے بہت بہتر ہونا چاہیے، مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ رہائشی کمروں اور باتھ رومز کے حالات بڑے دگرگوں ہیں، انھیں بہتر کرنے کی اشد ضرورت۔

ہمارے زوال کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم بحیثتِ قوم نہ تعلیم کو اہمیّت دیتے ہیں اور نہ استاد کو عزّت۔ ہمارے حکمرانوں نے تمام تر مراعات اور اختیارات بے ہنر بیوروکریسی کی جھولی میں ڈال دیے ہیں، خزانے کی چابی بھی انھی کے حوالے ہے، وہ چاہیں تو اپنے دفتروں کو سیون اسٹار ہوٹل بنادیں اور اپنے ریسٹ ہاؤسز کو محلّات میں بدل دیں، اور وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔ سنا ہے کہ لاہور کے جی او آر میں واقع افسروں کے ریسٹ ہاؤس کی تزئین وآزائش پر ساٹھ ستر کروڑ روپے سے بھی زیادہ لگادیے گئے ہیں، پنجاب حکومت کو چاہیے کہ پنجاب یونیورسٹی کے لیے بھی کچھ فنڈز مختص کریں، اساتذہ کا ریسٹ ہاؤس بھی اُن کے شایانِ شان ہونا چاہیے۔

یونیورسٹی کے وحید شہید ہال میں تصانیف کی تقریب کا وقت دو بجے رکھا گیا تھا، وائس چانسلر صاحب کے علاوہ کتابوں پر گفتگو کرنے والے مقرّرین میں ممتاز ماہرِ اقبالیات اور شعبۂ اردو کی سربراہ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امان اللہ کے علاوہ سابق وفاقی سیکریٹری شمائل اخمد خواجہ اور سابق سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد بھی شامل تھے، پانچویں مقرّر پنجاب اسٹوڈنٹس یونین کے سابق نائب صدر اور اپنے وقت کے سب سے بڑے مقرّر سیّد تنویر عباس تابش تھے، جن کی خطابت سے کبھی جامعہ پنجاب کے درودیوار گونجا کرتے تھے۔

، اُس روز انھوں نے مختصر تقریر کی مگر حاضرین ان کے دلنشین لب ولہجے، موثر ادائیگی، آواز کے زیر وبم اور بر محل اشعار سے مزّین خطاب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ مصنف جس لاء کالج میں زیر تعلیم رہا تھا، ڈاکٹر امان اللہ اسی یونیورسٹی لاء کالج کے سربراہ ہیں، انھوں نے میری خودنوشت ’’جہدِ مسلسل‘‘ میں لاء کالج کے زمانۂ طالب علمی کے بارے میں تحریر کردہ واقعات پر گفتگو کی اور اُس وقت کے پرنسپل شیخ امتیاز علی صاحب مرحوم کی گوناگوں خوبیوں کے باعث ان کے ساتھ میری غیر معمولی عقیدت کا خاص طور پر ذکر کیا۔ لاہور پولیس کے سابق سربراہ چوہدری شفیق چونکہ مصنف کے ساتھ کام کر چکے تھے، اس لیے انھوں نے صاحبِ کتاب کے کردار پر فوکس کیا اور کہا کہ مصنف کی تحریر میں اس لیے اثر ہے اور ان کی کتابیں اس لیے زیادہ مقبول ہوئی ہیں کہ لوگ جانتے ہیں کہ لکھنے والے کا کردار ہر قسم کے داغ دھبوں سے پاک ہے، اور اس نے جو لکھا ہے پہلے خود اس پر عمل کرکے دکھایا۔

نیک نام بیوروکریٹ اور سابق وفاقی سیکریٹری شمائل احمد نے میری کتاب ’’سمجھتا ہوں جسے حق‘‘ (جسے قلم فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے) پر بڑی سیر حاصل گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ یہ کتاب صرف مضامین کا مجموعہ نہیں بلکہ مصنف کے نصف صدی پر محیط فکری سفر کا نچوڑ اور خلاصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنف کے کردار اور تحریر کی روانی اور شگفتگی کے باعث ان کی کتابوں کو بہت پذیرائی ملی ہے۔ انھوں نے تجویز کیا کہ کتاب کے کئی آرٹیکلز سول سروسز کے تربیتی اداروں میں ضرور پڑھائے جانے چاہئیں۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اپنی گفتگو میں ’’افکارِ تازہ‘‘ کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی دستا ویز ہے جو پاکستان کو درپیش مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی بتاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ والدہ کی یاد میں ذوالفقار چیمہ کا مضمون ’’ماں‘‘ پر لکھے گئے دنیا کے دس بہترین مضامین میں شمار کیا جائے۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: ایکسپریس نیوز قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

اپنا پسرور ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
3 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

پسرور کے مٹی کے تاریخی برتن اور روایتی دستکاری کا سنہری دور

انیسویں اور بیسویں صدی میں پسرور کے کمہاروں کے بنے ہوئے باریک مٹی کے برتن، صراحیاں اور دیئے جن کی نفاست برصغیر اور لاہور کے شاہی محلات میں سراہی جاتی تھی۔

لاہور کی مصروفیات اور تقریبات | اپنا پسرور