پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا۔
- اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت369روپے6پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی۔
- اس کے علاوہ ڈیزل 3روپے68پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت391 روپے52پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت369روپے6پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل 3روپے68پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت391 روپے52پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اوگرا کی منظوری کے بعد وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











