ریپ کیس ملزم کے خاندان کی متاثرہ لڑکی کو دو کروڑ تک کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے، مریم نواز

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حالیہ ریپ کیس میں یہ انکشاف ہوا۔
- انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی لگایا گیا کہ جس نے ملزم کو ضمانت دی تھی انہیں بھی رشوت دی گئی تھی۔
- مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ الزمات درست ہیں تو انصاف کے نظام کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں اور ریپ کیسز میں متاثرہ خواتین پر مالی دباؤ اور طاقت کے ناجائز استعمال سے تحفظ ملنا چاہیے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریپ کیسز میں متاثرہ خواتین کو تحفظ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ایک ریپ کیس میں ملزم کے امیر خاندان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو الزامات واپس لینے کے لیے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی پیش کش کیے جانے کا انکشاف ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حالیہ ریپ کیس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے امیر خاندان نے متاثرہ لڑکی کو اس کے الزامات واپس لینے کے لیے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی، حالانکہ سیکشن 164 کے تحت پہلے ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی لگایا گیا کہ جس نے ملزم کو ضمانت دی تھی انہیں بھی رشوت دی گئی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ الزمات درست ہیں تو انصاف کے نظام کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں اور ریپ کیسز میں متاثرہ خواتین پر مالی دباؤ اور طاقت کے ناجائز استعمال سے تحفظ ملنا چاہیے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










