لاہور؛ سی سی ڈی اہلکار نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنالی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور کے تھانہ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں سی سی ڈی اہلکار محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
- ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لڑکی موبائل فون گم شدگی کی شکایت کے لیے تھانہ کاہنہ گئیں جہاں اس کو شبیر نامی سی سی ڈی پولیس اہلکار ملا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی اہلکار نے جواں سال لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ حالت میں ویڈیو بنالی، جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور کے تھانہ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں سی سی ڈی اہلکار محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کی رہائشی لڑکی یکم اکتوبر کو کاہنہ بازار گئی جہاں اس کے پرس سے موبائل فون غائب ہوگیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لڑکی موبائل فون گم شدگی کی شکایت کے لیے تھانہ کاہنہ گئیں جہاں اس کو شبیر نامی سی سی ڈی پولیس اہلکار ملا، سی سی ڈی پولیس اہلکار محمد شبیر نے لڑکی کا موبائل فون نمبر لے کر اس کو بھیج دیا، بعد ازاں محمد شبیر نے لڑکی کو کال کرکے موبائل فون ٹریس ہونے کے بہانے ہلو روڈ بلوایا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










