بیرون ملک ہزاروں ملازمتیں، پاکستانیوں کیلیے سرکاری پورٹل متعارف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس ویب سائٹ پر شہری بیرونِ ملک ملازمتوں کے ساتھ ساتھ ریکروٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی آسامیوں کی تصدیق بھی کرسکتے ہیں۔
- سرکاری جابز پورٹل پر درج ملازمتوں کے لیے باقاعدہ اجازت نامے کا نظام موجود۔
- متعلقہ دستاویزات کی تصدیق پاکستان میں موجود متعلقہ ملک کے سفارتخانے، پاکستانی سفارتخانے یا متعلقہ ملک کی وزارتِ خارجہ سمیت ان اداروں میں سے کسی ایک کے ذریعے کی جاتی ہے، جیسا کہ امیگریشن رولز 1979 میں بیان کیا گیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ پر ہزاروں ملازمتوں کی خالی آسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہیں۔
اس ویب سائٹ پر شہری بیرونِ ملک ملازمتوں کے ساتھ ساتھ ریکروٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی آسامیوں کی تصدیق بھی کرسکتے ہیں۔
سرکاری جابز پورٹل پر درج ملازمتوں کے لیے باقاعدہ اجازت نامے کا نظام موجود ہے، پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کسی لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو متعلقہ غیر ملکی ادارے یا آجر کی جانب سے فراہم کردہ تصدیق شدہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد مخصوص مدت کے لیے بھرتی کی اجازت دیتا۔
متعلقہ دستاویزات کی تصدیق پاکستان میں موجود متعلقہ ملک کے سفارتخانے، پاکستانی سفارتخانے یا متعلقہ ملک کی وزارتِ خارجہ سمیت ان اداروں میں سے کسی ایک کے ذریعے کی جاتی ہے، جیسا کہ امیگریشن رولز 1979 میں بیان کیا گیا۔
پرمیشن جاری ہونے کے بعد خودکار نظام کے تحت متعلقہ مدت کے لیے ان آسامیوں کو بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ پر پرمیشن ٹریکنگ نمبر کے تحت ظاہر کردیا جاتا ہے۔ بھرتی مکمل ہونے یا اجازت نامے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد یہ آسامیاں خودکار طریقے سے پورٹل سے ہٹا دی جاتی ہیں۔
حکام کے مطابق بیرونِ ملک ملازمت کے لیے کسی ریکروٹنگ ایجنسی سے رابطہ کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ متعلقہ ملازمت اور اس کے پرمیشن نمبر کی سرکاری پورٹل پر تصدیق ضرور کریں تاکہ غیر مصدقہ یا جعلی ملازمتوں سے بچا جاسکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










