ڈیانا کو پیسوں کی پیشکش کے دعوے پر ملزم احمد تنویر کے وکیل کا اہم بیان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وکیل صفدر شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیانا کو پیسے دینے کی باتوں میں سچائی نہیں ہے، ملزم کا عدالتی ٹرائل چل رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے اس ٹرائل کو سوشل میڈیا کا ٹرائل بنا دیا گیا۔
- انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا خودہی بیانیہ بنا کر خود ساختہ شواہد گڑھ رہا ہے، احمد تنویر کو ضمانت کے باوجود گرفتار کر کے زیادتی کی گئی، اس کو بلاجواز ایک اور مقدمے میں فکس کیا گیا۔
- اس سے قبل، جنسی زیادتی کیس میں ملزم احمد تنویر کے اہلخانہ کی جانب سے ڈیانا کو 1.5 سے 2 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور (24 اکتوبر 2026): مبینہ جنسی زیادتی کا شکار غیر ملکی لڑکی ڈیانا کو پیسوں کی پیشکش کے دعوے پر ملزم احمد تنویر کے اکیل کا اہم بیان سامنے آگیا۔
وکیل صفدر شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیانا کو پیسے دینے کی باتوں میں سچائی نہیں ہے، ملزم کا عدالتی ٹرائل چل رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے اس ٹرائل کو سوشل میڈیا کا ٹرائل بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا خودہی بیانیہ بنا کر خود ساختہ شواہد گڑھ رہا ہے، احمد تنویر کو ضمانت کے باوجود گرفتار کر کے زیادتی کی گئی، اس کو بلاجواز ایک اور مقدمے میں فکس کیا گیا، ملزم کی بے گناہی کے حق میں ڈیانا کا ویڈیو بیان سامنے آ چکا۔
اس سے قبل، جنسی زیادتی کیس میں ملزم احمد تنویر کے اہلخانہ کی جانب سے ڈیانا کو 1.5 سے 2 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر جاری بیان میں اس کا انکشاف کیا۔ ملزم احمد تنویر کے بااثر اہلخانہ نے مبینہ طور پر مقدمہ واپس لینے کے بدلے متاثرہ غیر ملکی لڑکی کو ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی تاہم متاثرہ لڑکی کا بیان دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت پہلے ہی قلمبند کیا جا چکا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملزم پر ضمانت دینے والے جج کو بھی رشوت دیے جانے کا الزام ہے، اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ ہمارے نظامِ انصاف کی سالمیت اور شفافیت پر انتہائی تشویشناک سوالات کھڑے کرتا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










