پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
خصوصی ریکارڈنگ • اینکرز: اسد اور عظمیٰ • اپنا پسرور براڈکاسٹنگ
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سارہ احمد نے سفارش کی ہے کہ اسکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور والدین پر مشتمل چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔
- چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور ذاتی تحفظ سے متعلق آگاہی کو سکول نصاب کا حصہ بنایا جائے، بچوں کو جسمانی تحفظ، ذاتی حدود۔
- مراسلے میں ڈیجیٹل سیفٹی ایجوکیشن کو بھی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ بچوں کو سائبر بلنگ، آن لائن ہراسگی، آن لائن گرومنگ اور ڈیجیٹل استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): مراسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت سرکاری سکولوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے جامع آگاہی اور حفاظتی نظام متعارف کروانے کی تجویز دی گئی۔
سارہ احمد نے سفارش کی ہے کہ اسکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور والدین پر مشتمل چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔ یہ کمیٹیاں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی، تحفظ کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں کو بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں۔
چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور ذاتی تحفظ سے متعلق آگاہی کو سکول نصاب کا حصہ بنایا جائے، بچوں کو جسمانی تحفظ، ذاتی حدود، نامناسب رویوں کی شناخت اور قابل اعتماد بڑوں کو بروقت آگاہ کرنے کے حوالے سے بھی تعلیم دی جائے۔
مراسلے میں ڈیجیٹل سیفٹی ایجوکیشن کو بھی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ بچوں کو سائبر بلنگ، آن لائن ہراسگی، آن لائن گرومنگ اور ڈیجیٹل استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔
سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس سے متعلق آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










