مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیلات کے لیے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
خصوصی ریکارڈنگ • اینکرز: اسد اور عظمیٰ • اپنا پسرور براڈکاسٹنگ
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص محمود نے تحریک التواء جمع کروائی، جس میں وزیراعلیٰ کے دورہ لندن کے لیے سرکاری جہاز کے استعمال اور سفری اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
- تحریک التواء کے متن کے مطابق 17 ستمبر 2026 کو سفری اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کروائے گئے۔
- تحریک میں کہا گیا ہے کہ کیا وزیراعلیٰ اپنی ڈکلیئرڈ آمدن کے مطابق یہ سفر برداشت کرسکتی ہیں یا نہیں، یہ بھی باعث تشویش۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستمبر 2026 کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی گئی۔
اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص محمود نے تحریک التواء جمع کروائی، جس میں وزیراعلیٰ کے دورہ لندن کے لیے سرکاری جہاز کے استعمال اور سفری اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تحریک التواء کے متن کے مطابق 17 ستمبر 2026 کو سفری اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کروائے گئے۔ یہ رقم بینک آف پنجاب کے چیک کے ذریعے عمر عباس کی وساطت سے جمع کرائی گئی، تاہم رقم جمع کروانے والے اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
تحریک میں کہا گیا ہے کہ کیا وزیراعلیٰ اپنی ڈکلیئرڈ آمدن کے مطابق یہ سفر برداشت کرسکتی ہیں یا نہیں، یہ بھی باعث تشویش ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری جہاز سے متعلق اب تک متضاد جوابات دیے گئے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










