لاہور، درجنوں تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر فیاض احمد تبسم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی،سب انسپکٹر انصر نواز کو تھانہ برکی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ۔
- انسپکٹر یاسر بشیر کو تھانہ نولکھا سے انچارج تھانہ ڈیفنس بی سے لیڈی انسپکٹر مصباح حفیظ کوانچارج تھانہ فیصل ٹاؤن،لیڈی انسپکٹر جایبہ منصور کو تھانہ فیصل ٹاؤن سے انچارج تھانہ اچھرہ۔
- انسپکٹر ممتاز حسین کو تھانہ گجر پورہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،انسپکٹر محسن رضا کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ یکی گیٹ۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے شہر کے 37 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر فیاض احمد تبسم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی،سب انسپکٹر انصر نواز کو تھانہ برکی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ،انسپکٹر منصب خان کو تھانہ ہربنس پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا تبادلہ کر دیا گیا۔
انسپکٹر یاسر بشیر کو تھانہ نولکھا سے انچارج تھانہ ڈیفنس بی سے لیڈی انسپکٹر مصباح حفیظ کوانچارج تھانہ فیصل ٹاؤن،لیڈی انسپکٹر جایبہ منصور کو تھانہ فیصل ٹاؤن سے انچارج تھانہ اچھرہ،انسپکٹر حسنین سلیم خان کو تھانہ اچھرہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز اور انسپکٹر مظہر ہدایت کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرزسے انچارج تھانہ گجر پورہ تعینات کر دیا گیا۔
انسپکٹر ممتاز حسین کو تھانہ گجر پورہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،انسپکٹر محسن رضا کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ یکی گیٹ،لیڈی انسپکٹر عائشہ اعظم کو تھانہ یکی گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکورٹرز،انسپکٹر اسد آفتاب لنگاہ کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج تھانہ ٹبی سٹی اور سب انسپکٹر عباس الحسن کو تھانہ ٹبی سٹی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز تعیناتی کا آرڈر جاری کر گیا۔؎۔
انسپکٹر عثمان اکرم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج تھانہ لوہاری گیٹ،انسپکٹر زوار حسین کو تھانہ لوہاری گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،سب انسپکٹر ماجد حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج تھانہ بادامی باغ،انسپکٹر عامر افضل کو تھانہ بادامی باغ سے انچارج تھانہ شاہدرہ جبکہ انسپکٹر اختر علی کو تھانہ شاہدرہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










