گوجرانوالہ ضمنی انتخاب؛ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کو ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا۔
- ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عطا اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی، وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں شرکت ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 اور 41 کی خلاف ورزی۔
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 میں ضمنی انتخاب کے حوالے مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کو نوٹس جاری کردیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے-77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر الیکشن کمیشن کی طرف سےنوٹس جاری کردیا گیا۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عطا اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی، وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں شرکت ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 اور 41 کی خلاف ورزی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










