بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
Flags•21 جولائی 2024•وقت اشاعت: شام 6:44
🇬🇧 English

پرچم (47) ۔ وسطی امریکہ

وقاص احمداسٹاف رپورٹر (پسرور)
پرچم (47) ۔ وسطی امریکہ
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:


میکسیکو کے جنوب میں وسطی امریکہ کے ممالک ہیں۔ 1821 میں اس علاقے نے سپین سے آزادی حاصل کی تھی۔ میکسیکو نے اس کو اپنی سلطنت کا حصہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو میکسیکو کے ساتھ ملنے میں دلچسپی نہیں تھی۔ اس کے خلاف یہاں کے لوگوں نے ہتھیار اٹھا لئے۔ میکسیکو خود انتشار کا شکار ہو گیا تو یہ معاملہ ختم ہوا۔ 1823 میں یہاں پر فیڈرل ری پبلک آف سنٹرل امریکا کی ریاست قائم ہوئی۔ اس کا جھنڈا نیلا، سفید اور نیلا تھا جس کے درمیان کے ڈیزائن میں ملک کا نام تھا اور پانچ پہاڑ تھے جو کہ یہاں کے پانچ خطوں کی نمائندگی کرتے تھے۔ ان پانچوں خطوں کو جوڑنے کی وجہ سپین سے آزادی کی تھی اور پھر میکسیکو کے خلاف جدوجہد کی۔ جب یہ وجوہات ختم ہوئیں تو آپس کے سیاسی اور جغرافیائی اختلافات سامنے آنے لگے۔ مشترک دشمن کے نام پر بننے والی ریاست میں دشمن ختم ہونے جانے کے بعد دراڑیں پڑنے لگیں۔ سالوں کے عدم استحکام کے بعد نکاراگوا 1838 میں الگ ہو گیا۔ 1840 تک یہ فیڈریشن ختم ہو چکی تھی۔ گوئٹے مالا، ہونڈرس، ال سلواڈور، کوسٹاریکا اور نکاراگوا میں یہ علاقہ تقسیم ہو گیا۔ پانچوں آزاد، غیرمستحکم اور پسماندہ ممالک بنے۔ ان سب کو نئے جھنڈے کی ضرورت تھی اور اس میں پچھلے جھنڈے سے ہی مدد لی گئی۔
نکاراگوا کا جھنڈا بالکل فیڈرل ری پبلک جیسا ہے۔ صرف نیلے رنگ کے شیڈ کا فرق ہے۔ ال سلواڈور کا بھی اسی طرح کا ہے جبکہ اس کے درمیان کے پانچ پہاڑ مثلث میں ہیں۔ ہونڈرس کا بھی ایسا ہی ہے۔ پانچ پہاڑوں کی جگہ پر پانچ ستارے بنے ہیں۔ گوئٹے مالا کے جھنڈے پٹیاں افقی کے بجائے عمودی ہیں۔ کوسٹا ریکا کا جھنڈا بھی ایسا ہی تھا لیکن جب یہاں پر 1848 میں انقلاب آیا تو اس میں کچھ ترمیم کر لی گئی۔ دلچسپ چیز یہ ہے کہ پانچوں جھنڈوں میں پانچ پہاڑ یا ستاروں جیسی علامت رکھی گئی ہے۔ ایسا ناممکن نہیں کہ مستقبل میں کسی وقت یہ آپس میں اتحاد کر کے ریاست بن جائیں۔
اس کی کوششیں دو سو سال میں کئی بار ہوتی رہی ہیں۔ لیکن کامیابی نہیں رہی۔ وسطی امریکہ کی ریاستیں میں آمریت، جنگیں، انقلاب، بغاوت، غیرجمہوری جمہوریتیں اور اندھا دھند کرپشن سے عبارت رہی ہیں۔ اور اس کرپشن کا مسئلہ نہ صرف وسطی امریکہ کا ہے بلکہ پورے لاطینی امریکہ کا۔ برازیل میں ایک فقرہ بولا جاتا ہے کہ Rouba, mas faz۔ جس کے معنی ہیں کہ “کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے”۔
کرپشن کے بارے میں اس کو بے بسی کا اعتراف کہا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاہم، اکیسویں صدی میں وسطی امریکہ میں سیاسی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انقلاب کا بھوت اتر چکا ہے۔ فوجی جنرلوں کو واپس بیرکوں کی طرف دھکیلا جا چکا ہے۔ عدلیہ آزاد ہو رہی ہے اور سیاستدانوں کی نگرانی کے توازن کی کشمکش میں ہے۔ اس استحکام نے ممکن کیا ہے کہ نئے فیصلے لئے جا سکیں۔ امن قائم ہو رہا ہے۔ آزاد تجارت کے معاہدے ہو رہے لیں۔ وسطی امریکہ کی پارلیمان وجود میں آ چکی ہے (جس کا اپنا جھنڈا ہے)۔ بغیر ویزہ کے آزدانہ نقل و حرکت ہو رہی ہے۔
(جاری ہے)




اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

اسی زمرے کی مزید خبریں

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•طاہر محمود

شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیل

لاہور (4 نومبر 2026): سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•6 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

پرچم (47) ۔ وسطی امریکہ | اپنا پسرور