بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
Flags•24 جون 2024•وقت اشاعت: دوپہر 3:21
🇬🇧 English

پرچم (29) ۔ ترکمانستان

پرچم (29) ۔ ترکمانستان
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:


ازبکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ترکمانستان۔ سابق سوویت یونین سے آزاد ہونے والے وسطی ایشیا کے یہ پانچ “ستان” مسلمان اکثریت کے ممالک ہیں جہاں پر قابل ذکر روسی اقلیت موجود ہے۔ ازبک، قازق، تاجک، کرغز اور ترک اقوام کے یہ قدیم کلچر ہیں لیکن نئی ریاستیں ہیں جو کہ 1991 میں معرض وجود میں آئیں۔ اس سے پچھلی دہائیوں میں یہ سوویت ری پبلک تھیں۔ آزاد ہونے کے بعد انہیں فٹافٹ قوم بننا تھا۔ جلد ہی سوویت جبر کی جگہ مقامی اشرافیہ نے لے لی۔ سوویت آثار کو مٹا دیا گیا۔ لیکن اس دور میں ہونے والی آبادی کی نقل مکانی نے نئی ریاستوں میں علاقائی مسائل پیدا کر دئے۔
ان میں سے بڑی مثال وادی فرغانہ کی ہے۔ یہاں پر تاجکستان، ازبکستان اور کرغزستان کی سرحد ملتی ہے۔ یہ سرحدیں سوویت نے اٹکل پچو سے لگائی تھیں اور یہ زہریلی رہیں ہیں۔ زمین پر بھی جھگڑے ہیں اور پانی پر بھی۔ ازبک، تاجک، ترک اور کرغز آپس میں الجھتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترکمانستان کا جھنڈا علامتوں سے بھرپور ہے اور آرٹ کا کام ہے۔ یہ ماسکو سے آزادی کا اعلان کرتا ہے۔ سبز پس منظر میں سفید ہلال ہے۔ پانچ ستارے اوپر بائیں طرف اور ڈیزائن والی سرخ پٹی بائیں طرف سے نیچے کو آتی ہے۔
سبز رنگ اور ہلال اسلامی شناخت کی طرف اشارہ ہیں جو کہ اس علاقے میں آٹھویں صدی سے غالب مذہب ہے۔ ہلال اور ستاروں کی سفیدی امن کا نشان ہے۔ پانچ ستارے ملک کے پانچ علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آہل، بلقان، داس، اوگز، لیباپ۔ ایک کہانی یہ بھی ہے کہ یہ مادے کی پانچ حالتوں کی علامت بھی ہیں۔ ٹھوس، مائع، گیس، کرسٹل اور پلازما۔
بائیں ہاتھ پر سرخ پٹی میں پانچ گل ہیں۔ یہ ترکمانستان کی روایتی قالین بافی کی صنعت میں استعمال ہونے والا ڈیزائن ہے۔ اور علاقے کی خانہ بدوش روایتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ قالین بافی آج بھی جاری ہے لیکن آبادی اب خانہ بدوش نہیں رہی۔ اگرچہ بڑی تعداد میں لوگ معاشی مواقع کے لئے ترک وطن کرتے ہیں۔
ملک میں گیس کے بڑے ذخائر اور صنعت ہے۔ لیکن گیس یہاں سے شمال کی طرف جاتی ہے کیونکہ حکومت روس سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔ تاہم، اس کی محل وقوع اور آبادی ایسی ہے کہ یہ ایران اور ترکیہ سے بھی خوشگوار تعلقات رکھتا ہے۔
لال پٹی کے نیچے زیتون کی شاخیں ہیں۔ یہ ملک کی غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہیں۔ اس ریاستی پالیسی کا 1995 میں باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا اور آئین میں کہا گیا ہے کہ۔ “ترکمانستان کا قومی پرچم ملک کی یکجہتی اور آزادی کی علامت ہے۔ اور ریاست کی عالمی غیرجانبداری کی بھی”۔
اپنی “مستقبل غیرجانبداری” کی پالیسی پر یہاں کے لوگ فخر کرتے ہیں تاہم، جہاں تک ملک کے اندر کے شہریوں کا تعلق ہے تو ریاست کی پالیسی “کڑی نگرانی” کی ہے۔
(جاری ہے)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

اسی زمرے کی مزید خبریں

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•41 منٹ پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

4 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔

پرچم (29) ۔ ترکمانستان | اپنا پسرور