بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
ذہانت (44) ۔ جرم کی پیشگوئی
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
ذہانت (44) ۔ جرم کی پیشگوئی. سن 2011 میں پیدا ہونے والا الگورتھم ہزاروں اخباری سرخیوں میں آتا رہا۔ بہت شہرت پائی اور بہت تنقید کا شکار رہا۔ لیکن اس کی تعریف اور تنقید کرنے والوں میں اسے سمجھنے والے بہت کم تھے۔ یہ الگورتھم کسی خاص شخص یا جرم کا نہیں بتاتا۔ صرف مستقبل کے واقعات کے امکان کا بتاتا ہے۔ (یہ بہت بڑا فرق ہے)۔ یہ ان علاقوں، گلیوں اور محلوں کو نمایاں کر دیتا ہے جہاں پر جرم کا امکان ہوتا ہے۔ اس الگورتھم کا مقابلہ دو الگ تجربات میں ماہرین سے کروایا گیا۔ ایک جنوبی برطانیہ کے علاقے کینٹ میں اور ایک لاس اینجلس کی ایک ڈسٹرکٹ میں۔ انہوں نے 150 مربع میٹر کے بیس علاقوں کی نشاندہی کرنی تھی جس میں اگلے بارہ گھنٹوں میں جرائم ہونے کی توقع تھی۔ اس سے پہلے کہ ہم ان کے نتائج کی بات کریں، یہ بتانا اہم ہے کہ یہ بہت مشکل کام ہے۔ یہ پورے علاقے کا 0. 1 فیصد حصہ ہوتا۔ اور ہر بارہ گھنٹے بعد اپنی پیشگوئی کو اپڈیٹ کرنا تھا۔ اگر میں اور آپ ایسا کریں تو ہمارا بہترین اندازہ جرائم کے ایک فیصد کا احاطہ بھی نہ کرے۔ ماہرین اس سے بہت بہتر کر سکتے ہیں۔ برطانیہ کے ماہرین اس میں 5. 4 فیصد کامیابی دکھائی۔ لاس اینجلس والوں نے اس سے نصف۔ الگورتھم نے سب کو گہنا دیا۔ یہ انسانی پیشگوئی سے دو سے چار گنا کے درمیان بہتر رہی۔ یہ الگورتھم مستقبل بتانے والا نجومی تو نہیں تھا لیکن تاریخ میں جرائم کے مستقبل کو اتنی کامیابی سے دیکھ لینا پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اب ایک مسئلہ ہے۔ الگورتھم کا کام تو پیشگوئی ہے لیکن پولیس کا مقصد تھوڑا سا مختلف ہے۔ انہوں نے اگلے بارہ گھنٹے میں ہونے والے جرائم کو کم کرنا ہے۔ الگورتھم نے یہ تو بتا دیا ہے کہ پیشگوئی کیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کرنا کیا ہے۔ نقب زنی کی واردات کے لئے CCTV کیمرہ لگائے جائیں؟ یا پولیس والوں کو سفید کپڑوں میں تعینات کیا جائے کہ وہ جرم کے وقت پکڑ سکیں؟ لیکن شاید آپ کی ترجیح یہ ہو کہ جرم ہونے سے قبل ہی اسے روکا جائے؟ مقامی رہائشیوں کو متنبہ کریں؟ وہ دروازوں کے تالے بہتر کر لیں؟ یا الارم لگا لیں؟ یا روشنیاں کر سکیں؟ مانچسٹر میں 2012 میں ایسا کیا گیا اور جرائم کی شرح میں پچیس فیصد کمی ہوئی۔ یہ تکنیک target hardening ہے لیکن یہ مہنگی ہے۔ ایک اور آپشن ہے جو روایتی پولیسنگ کی طرز پر ہے اور اس کو cops on the dots کہا جاتا ہے۔ اس میں پولیس والوں کے گشت کو ان جگہوں پر ڈیزائن کرتے ہیں جہاں پر الگورتھم پیشگوئی کرے۔ لیکن یہاں پر ایک اور طرح کا مسئلہ ہے جو فیڈبیک لوپ کا ہے۔ فرض کیجئے کہ ایک علاقے کی الگورتھم نے نشاندہی کی ہے اور پولیس زیادہ تعینات ہے تو یہاں جرائم بھی زیادہ پکڑے جائیں گے۔ اور اس ڈیٹا کی مدد سے الگورتھم اس کو مزید ہائی لائیٹ کرتا جائے گا۔ اس وجہ سے الگورتھم کو اپنے ڈیزائن میں مسلسل ٹیوننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کے کئی سافٹ وئیر بنائے جا چکے ہیں۔ PredPol کے بعد اس کا مقابل سافٹ وئیر HunchLab آیا جو اپنے ڈیٹا میں ایمرجنسی کال، مردم شماری سمیت بہت سا ڈیٹا رکھتا ہے (حتیٰ کہ چاند کی تاریخ بھی)۔ ایک اور الگورتھم شکاگو پولیس کا بنایا ہوا Subjective Subject List ہے۔ اس کا طریقہ بالکل ہی الگ ہے۔ اور یہ جغرافیہ کے بجائے افراد پر فوکس کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان میں سے کسی الگورتھم کا کوڈ پبلک نہیں ہے۔ ان کا تجزیہ آزادانہ طور پر نہیں کیا جا سکتا۔ اور یہ بحث کیلئے ایک اچھا سوال ہے۔ کیا “کمپیوٹر نے بتایا تھا” فیصلوں کی اچھی وجہ ہو سکتی ہے؟ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

ذہانت (44) ۔ جرم کی پیشگوئی | Apna Pasrur