بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار
ذہانت (41) ۔ Operaitnon Lynx
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
ذہانت (41) ۔ Operaitnon Lynx. آندرے مشل گوئیری وکیل تھے جو شماریات کی طرف چلے گئے تھے۔ وہ فرانس کے محکمہ انصاف وابستہ تھے۔ انہوں نے 1820 میں فرانس میں ہونے والے قتل، ریپ اور ڈکیتیوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کیا تھا۔ اس وقت میں ریاضی اور شماریات کا تعلق صرف سائنس کے ساتھ سمجھا جاتا تھا۔ مساوات کی مدد سے قوانینِ فطرت سمجھے جا سکتے ہیں۔ کسی سیارے کا آسمان پر راستہ کیا ہے؟ سٹیم انجن کتنی فورس لگائے گا؟ وغیرہ۔ ان کا جرم و سزا کی دنیا سے تعلق ایک نیا خیال تھا۔ کیا گننا ہے؟ کیسے گننا ہے؟ کب گننا ہے؟ اس کا فائدہ کیا ہے؟ انسان خودمختار ہے تو شماریات میں اس کا رویہ کہاں سے آئے گا؟ گوئیری اس سے متفق نہیں تھے۔ جرائم پر کئے جانے والا ان کے تجزیہ انہیں کچھ بتا رہا تھا۔ انہوں نے تلاش کیا تھا کہ اعداد و شمار پیٹرن رکھتے ہیں۔ نوجوان بوڑھوں کی نسبت زیادہ جرائم کرتے ہیں۔ مرد عورتوں کی نسبت زیادہ۔ غریب امیروں سے زیادہ۔ اور یہ بھی واضح تھا کہ یہ وقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتا۔ ہر علاقے میں جرائم کی اپنی شرح تھی جو سال بہ سال ویسے ہی رہتی تھی۔ ایک سال میں ہونے والے قتل، ریپ اور ڈکیتیاں اگلے سال پھر دہرائے جاتے تھے۔ اور قاتل جو طریقہ کار استعمال کرتے تھے، وہ بھی predictable تھا۔ جرم رینڈم نہیں تھا۔ اس کی ٹھیک ٹھیک پیشگوئی کی جا سکتی تھی۔ یہ گوئیری کی انوکھی دریافت تھی۔ اور اس سے دو صدیوں بعد کِم روسمو اسی کا فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوئیری کے کام پر فوکس ملک، علاقے اور فرد کی سطح کے پیٹرن پر تھا۔ اور جرائم اپنا جغرافیائی پیٹرن بناتے ہیں۔ مجرم ان علاقوں میں جرم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے واقف ہوں۔ اور مقامی طور پر آپریٹ کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ سنجیدہ جرم کی جگہ مجرم کی رہائش کے قریب ہونے کا امکان ہے۔ اور جس طرح اس سے دور ہوتے جائیں گے، یہ امکان گرتا جائے گا۔ ماہرین اس کو distance decay کہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ دوسری طرف، ایسے لوگ جو سیریل مجرم ہوں، وہ اپنے گھر کے بہت قریب جرم نہیں کرتے تاکہ پولیس کی توجہ سے دور رہیں یا ہمسائے انہیں پہچان نہ لیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ buffer zone بن جاتا ہے جو مجرم کے گھر کے اطراف میں ہوتا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ یہاں واردات کرے گا۔ اگر ایک ہی جرم کو تو پھر اس تصویر سے زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔ لیکن اگر انفارمیشن کافی ہو تو geoprofiling algorithm کی مدد سے تصویر واضح ہونے لگتی ہے۔ یہ شہر کے ان علاقوں کو سامنے لے آتا ہے جہاں مجرم پایا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طالبہ کے اس کیس میں روسمو کا الگورتھم استعمال ہوا۔ اس مجرم کے شکار کو آپریشن لنکس (Lynx) کا نام دیا گیا۔ ٹیم کے پاس پانچ جرائم تھے۔ اور اس کے علاوہ کچھ ایسی جگہیں تھیں جہاں سے حملہ آوار نے نشانہ بنانے والے کے چوری کئے گئے کریڈٹ کارڈ سے سگریٹ، شراب اور ویڈیو گیم خریدی تھی۔ الگورتھم نے دو اہم علاقے نمایاں کر دئے۔ یہ ملگراتھ اور کلنگبک تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ پولیس کے پاس حملہ آور کی انگلیوں کا جزوی نشان موجود تھا۔ یہ اتنا نہیں تھا کہ فنگرپرنٹ کا سسٹم اس کو میچ کر دے لیکن ایک ماہر محدب عدسے کی مدد سے اس میں مدد کر سکتا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تک تین سال گزر چکے تھے۔ 180 پولیس افسر اس میں شریک رہے تھے۔ پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔ افسروں نے فیصلہ کیا کہ الگورتھم نے جن علاقوں کو نمایاں کیا ہے، وہاں کے تمام فنگرپرنٹ چیک کئے جائیں۔ پہلے ملگارتھ کی باری آئی۔ مقامی ریکارڈ چھان مارے گئے۔ کچھ نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ پھر کلنگبیک کا ریکارڈ کنگھالنا شروع کیا گیا۔ 940 گھنٹے کی چھان پھٹک کے بعد ایک نام سامنے آ گیا۔ کلائیو بارویل۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارویل کی عمر 42 سال تھی۔ شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ۔ اس سے پہلے ڈکیتی کے جرم میں جیل کاٹ چکا تھا۔ لاری ڈرائیور کا کام کرتا تھا جس میں ملک بھر کا سفر ہوتا تھا۔ رہائش کلنگبیک میں تھی۔ والدین کا گھر ملگراتھ میں تھا۔ یہی دو علاقے تھے جو الگورتھم سامنے لے کر آیا تھا۔ فنگرپرنٹ میچ تو ہوا تھا لیکن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نتیجہ خیز نہیں تھا۔ ڈی این اے کے ٹیسٹ نے بتا دیا کہ یہی وہ شخص تھا جس نے یہ ہولناک جرائم کئے تھے۔ پولیس نے مجرم دھر لیا تھا۔ اکتوبر 1999 کو بارویل نے عدالت میں اپنے قصوروار ہونے کا اعتراف کیا۔ جج نے اسے آٹھ بار عمرقید کی سزا سنائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الگورتھم کارآمد رہا تھا۔ پولیس اپنی ترجیح چھوٹے حصے تک لے گئی تھی جہاں سے مجرم کو پکڑ لیا گیا تھا۔ یہ پولیس کے کام میں بہت مددگار رہا ہے۔ آپریشن لنکس کے بعد اس کو دنیا میں 350 ایجنسیاں استعمال کرنے لگی ہیں۔ اور صرف جرائم میں نہیں۔ مصر میں اس کو ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے پنپنے کی جگہوں کی تلاش کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ بم بنانے والی فیکٹریوں سے نامعلوم آرٹسٹ بینکسی کی تلاش تک اس کا سہارا لیا جاتا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جن اقسام کے جرائم میں جیوپروفائلنگ کام کرتی ہے۔سیریل قتل، ریپ وغیرہ۔۔۔ خوش قسمتی سے یہ کم ہوتے ہیں۔ حقیقت میں زیادہ تر معاملات میں اتنی چھان بین نہیں کی جاتی۔ ان کے لئے ایک مختلف قسم کا جغرافیائی پیٹرن کا الگورتھم درکار ہے۔ وہ جو کہ کسی سڑک اور گلی کے پیٹرن کے ردھم پہچان سکے۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

ذہانت (41) ۔ Operaitnon Lynx | Apna Pasrur