بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
Everyday Physics•24 فروری 2023•وقت اشاعت: شام 6:37
🇬🇧 English

پیالی میں طوفان (66) ۔ برسات، گیلے کپڑے اور حبس

وقاص احمداسٹاف رپورٹر (پسرور)
پیالی میں طوفان (66) ۔ برسات، گیلے کپڑے اور حبس
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:

برِصغیر میں ہونے والا مون سون ہماری زمین کے موسم کا سب سے مشہور ایونٹ ہے۔ ہر سال جون سے ستمبر تک ہواؤں کا پیٹرن الٹ جاتا ہے اور اپنے ساتھ بارش لاتا ہے۔ بہت سی بارش۔ اور یہ اس خطے کی گنجان آبادی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
گرم دوپہر جس کے بعد ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش ہو اور پھر دھوپ نکل آئے۔ اور اگر اس بارش میں کپڑے بھیگ گئے تو سکھائیں کیسے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیس میں مالیکیول ایک دوسرے کو کھینچ نہیں رہے ہوتے۔ اور اس وجہ سے یہ پھیل سکتی ہے۔ مائع میں ٹکراؤ کا کھیل تو جاری رہتا ہے لیکن مالیکیول ایک دوسرے سے قریب قریب ہیں۔
کمرے کے درجہ حرارت پر ہوا میں گیس کے مالیکیولز کا آپس کا اوسط فاصلہ ایک مالیکیول کے سائز سے دس گنا ہے، لیکن مائع میں یہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ان کی رفتار گیس مالیکیولز سے کم ہوتی ہے۔ چونکہ یہ رفتار کم ہے اور فاصلہ بھی کم۔ اس لئے مائع کے مالیکیول اپنے قریب والے مالیکیول سے کشش محسوس کرتے ہیں۔ اور اس وجہ سے مائع کے قطرے بنتے ہیں۔ درجہ حرارت کا تعلق حرکی توانائی سے ہے۔ ٹھنڈے مائع میں مالیکیول زیادہ تیزی سے حرکت میں نہیں ہوتے تو ایک دوسرے سے چپک جاتے ہیں۔ اگر ان قطروں کو گرم کریں تو اوسط رفتار بڑھے گی اور کچھ بھاگنے لگیں گے۔
مالیکیول کو مائع سے فرار ہونے کے لئے اتنی توانائی درکار ہے کہ وہ کشش سے بھاگ سکے۔ اس کو تبخیر کا عمل کہتے ہیں۔ اور یہ اڑ کر گیس بن جاتا ہے۔ گیلے کپڑے پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ مالیکیولز حرکت میں ہیں لیکن اتنی توانائی نہیں کہ بھاگ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کپڑے سکھانے کا مطلب یہ ہے ایسی صورتحال پیدا کی جائے کہ مائع کے مالیکیول اتنی توانائی حاصل کر لیں کہ فرار ہو سکیں۔ جب انہیں دھوپ میں رکھیں تو کپڑوں کا پانی سورج سے توانائی جذب کرتا ہے اور یہ اتنی توانائی حاصل کر سکتے ہیں کہ کپڑوں کو چھوڑ کر اڑ جائیں۔ لیکن برسات کا حبس ہو تو؟
مسئلہ یہ ہے کہ ہوا کے اندر بہت سارا پانی ہے۔ ہوا میں بخارات لدے ہوئے ہیں۔ کپڑوں سے نکل کر کچھ مالیکیول تو اڑ رہے ہیں لیکن دوسری طرف، پانی کے اتنے مالیکیول ہوا میں ہیں کہ ٹکرانے کے بعد کچھ واپس کپڑوں سے چپک جاتے ہیں اور انہیں سوکھنے کا موقع نہیں ملتا۔
جب ہوا میں نمی کا تناسب سو فیصد ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر مالیکیول جو کہ بخارات میں تبدیل ہوتا ہے، اس کی جگہ پر ایک اور آ جائے گا جو واپس پانی میں تبدیل ہو گا۔
اگر یہ تناسب سو فیصد سے کم ہو تو زیادہ مالیکیول پانی سے بخارات بن سکین گے۔ اور یہ فرق جتنا زیادہ ہو گا، اتنا ہی جلد چیزیں سوکھیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایکسچینج ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ ایک ہی وقت اور ایک ہی جگہ پر کچھ مالیکیول بخارات بن رہے ہوں گے اور کچھ واپس پانی۔ ان کی رفتار کا فرق ہے جس پتا لگتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو مالیکیول زیادہ توانائی رکھتا ہے، وہ اپنی ساتھیوں کو چھوڑتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو باقی رہ جاتے ہیں، ان کی اوسط توانائی کم رہ جاتی ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ پسینہ ہمیں ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے۔ اڑنے والے مالیکیول اپنے ساتھ زیادہ توانائی لے جاتے ہیں۔
اور یہ وجہ ہے کہ اگر ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہو (حبس کا موسم ہو) تو پسینہ آسانی سے سوکھتا نہیں ہے اور گرمی سے نجات دلانے میں اتنی مدد نہیں کر پاتا۔
(جاری ہے)

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•طاہر محمود

شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیل

لاہور (4 نومبر 2026): سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•6 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

پیالی میں طوفان (66) ۔ برسات، گیلے کپڑے اور حبس | اپنا پسرور