بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

پیالی میں طوفان (63) ۔ موبائل

پیالی میں طوفان (63) ۔ موبائل
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
پیالی میں طوفان (63) ۔ موبائل. سینکڑوں لوگ بیک وقت موبائل پر خوش گپیوں میں مشغول ہیں۔ ایک ہی قسم کے فون ہیں۔ وہ ان کی مدد سے باقی دنیا سے لہروں کی مدد سے منسلک ہیں۔ ٹائٹانک کا ریڈیو کا مواصلاتی رابطہ اس لئے خراب ہو گیا تھا کہ بیس بحری جہاز ایک ہی سگنل بھیجنے کی کوشش میں تھے۔ لیکن آج ایک ہی عمارت سے سو لوگ اپنی اپنی الگ گفتگو کر سکتے ہیں اور کسی کو مسئلہ نہیں ہوتا۔ ہم لہروں کو کس طرح اتنا منظم کر لیتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک آدمی نے سڑک پر چلتے ہوئے اپنے موبائل نکالا۔ ٹچ سکرین سے نمبر ڈائل کر کے فون کام سے لگا لیا۔ فرض کیجئے کہ آپ کو سپرپاور مل گئی ہے اور ریڈیو ویوز کو دیکھ سکتے ہیں اور ان کی الگ ویولینتھ کو الگ رنگوں کے طور پر محسوس کر سکتے ہیں۔ اس آدمی کے فون سے سبز لہریں نکل کر پھیل رہی ہیں۔ فون سے دور جاتے جاتے ماند پڑتی جاتیں ہیں۔ موبائل فون کا بیس سٹیشن 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ وہ ان کو پکڑ کر پیغام کو ڈی کوڈ کر لیتا ہے۔ اس نمبر کو شناخت کر لیتا ہے جس کو ڈائل کیا گیا۔ پھر بیس سٹیشن اپنا سگنل واپس اس کے فون تک بھیجتا ہے لیکن اس کا رنگ اصل سگنل والے سبز رنگ سے کچھ مختلف شیڈ کا ہے۔ جدید ٹیلی کمیونیکیشن کا یہ پہلا حربہ ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی بہت ہی زیادہ پریسائز ہے کہ کونسی ویولینتھ بھیجی اور موصول کی گئی۔ اصل سگنل کی ویولینتھ 13. 412 انچ تھی۔ واپسی والے سگنل کی 13. 409 انچ۔ یہ بہتگ معمولی سا فرق ہے لیکن یہ لہریں الگ الگ رہتی ہین اور ایک دوسرے میں مداخلت نہیں کرتیں۔ وہ آدمی چلتا جا رہا ہے۔ اس کی سبز لہریں ایک پیٹرن اٹھائے ہوئے ہیں۔ یہ وہ پیغام ہے جو ان پر بھیجا جا رہا ہے۔ ایک اور خاتون بھی اسی سڑک پر ہیں۔ ان کی استعمال ہونے والی ویولینتھ ایک بار پھر معمولی سی مختلف ہے۔ لیکن بیس سٹیشن ان دونوں کے درمیان تمیز کر لیتا ہے۔ آپ یہ سب دیکھ رہے ہیں۔ بہت سے چمکدار نقطے وہ فون ہیں جو لہریں بھیج رہے ہیں۔ یہ عمارتوں سے ٹکراتی ہیں۔ جذب ہوتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر بیس سٹیشن تک پہنچ جاتی ہیں۔ آدمی چلتا جا رہا ہے اور بیس سٹیشن سے اس کا فاصلہ بڑھ رہا ہے۔ سبز سگنل فیڈ ہو رہا ہے۔ اگلی والی سڑک پر پہنچ تو یہاں پر اگلے بیس سٹیشن کی نئی فریکونسی کا سرخ سگنل موجود ہے۔ اسے اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہوا لیکن اس کے فون نے پہلے بیس سٹیشن سے دوسرے تک سوئچ کر لیا ہے۔ یہاں پر سرخ کے بہت سے شیڈ پائے جاتے ہیں۔ اگر وہ چلتا رہے گا تو ہو سکتا ہے کہ وہ نئے علاقوں میں پہنچے جہاں نئے رنگ ہوں جو ہم اپنی سپرہیرو والی صلاحیت سے دیکھ سکتے ہوں۔ کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں ہو گا جہاں پر دو رنگ ایک دوسرے کو چھوتے ہوں گے۔ لیکن اگر وہ مزید چلتا جائے تو پھر ہو سکتا ہے کہ وہ کسی اور علاقے میں داخل ہو جائے جہاں ایک بار پھر سبز رنگ آ جائے۔ یہ موبائل فون نیٹورکس کا دوسرا حربہ ہے۔ دونوں “سبز” سٹیشن کے سگنل اتنے طاقتور نہیں ہوتے کہ ایک دوسرے تک پہنچ سکیں اور اس لئے مداخلت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اگر تمام لوگ بھی ایک دوسرے سے بات کر رہے ہوں تو وہ منفرد لہروں کا استعمال ہی کر رہے ہوں گے۔ اور ٹیکنالوجی ان سب کو انتہائی نفاست اور پریسیژن کے ساتھ الگ الگ کر دیتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم لہروں سے بھری دنیا میں چلتے رہتے ہیں۔ وائی وائی فائی، فون، ریڈیو سٹیشن، سورج، ہیٹر، ریموٹ کنٹرول ۔۔۔ یہ تو روشنی کی لہریں ہیں۔ آوازیں، پھونک مارنے پر چائے کے کپ پر بننے والی لہریں یا سمندر کی۔ زلزلے کی لہر یا موسیقی کی۔ ہماری دنیا لہروں سے بھری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ہم سیارے کے دوسری جانب کسی شخص کا فون نمبر ملا کر اس سے گپ لگا سکتے ہیں۔ ہم نہ نظر آنے والی لہروں کی مدد سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اور یہ بنیادی طور پر بہت عجیب ہے۔ مارکونی سے لے کر آج تک اس میں ہونے والی ترقی حیران کن ہے۔ اگلی بار، جب آپ کسی کو فون کریں تو اس پر کچھ غور کر لیں۔ لہر ایک سادہ شے ہے۔ لیکن اگر آپ اس بارے میں ہوشیاری سے کام لیں کہ اسے استعمال کرنا کیسے ہے تو یہ دنیا کو سکیڑ دیتی ہے۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے

پیالی میں طوفان (63) ۔ موبائل | Apna Pasrur