بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
Everyday Physics•24 فروری 2023•وقت اشاعت: شام 6:03
🇬🇧 English

پیالی میں طوفان (52) ۔ لہروں کا سیلاب

سلمان بٹنیوز سینئر سب ایڈیٹر
پیالی میں طوفان (52) ۔ لہروں کا سیلاب
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:


پانی کی لہریں شاید وہ پہلی لہریں ہوتی ہیں جن سے لوگوں کی شناسائی ہوتی ہے۔ پانی میں ہلکورے کھاتی بطخ کو تصور کرنا اور سمجھنا آسان ہے۔ لیکن لہریں بہت قسم کی ہیں اور سب پر وہی اصول لاگو ہوتے ہیں۔ ہر لہر کی ویولینتھ ہے (ایک چوٹی سے دوسری تک کا فاصلہ)۔ ہر ایک کی فریکونسی ہے۔ (ایک سیکنڈ میں کتنی بار اوپر سے نیچے اور پھر واپس اوپر ہونے کا سائیکل چلا)۔ ہر لہر کی رفتار ہے، لیکن کئی ایسی ہیں (جیسے پانی کی لہر) جن کی رفتار کا تعلق ان کی ویولینتھ کے ساتھ ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر لہروں میں ہم یہ نہیں دیکھ پاتے کہ “کیا شے ہل رہی ہے”۔ آواز کی لہریں ہوا میں سفر کرتی ہیں۔ اور یہ compression waves ہیں۔ یعنی اس میں دھکا آگے منتقل ہوتا ہے۔
ایک اہم چیز جس وجہ سے لہریں دلچسپ اور مفید ہیں وہ یہ کہ یہ جس ماحول سے گزرتی ہیں، اسے اکثر بدل دیتی ہیں۔ جب کوئی لہر سنائی دے یا دکھائی دے یا ڈیٹکٹ ہو، تو یہ انفارمیشن کا خزانہ ہوتی ہے کیونکہ یہ اس چیز کے دستخط لا رہی ہے کہ یہ کہاں سے کیا لائی۔ اور یہ دستخط سادہ طریقے سے اس پر نقش ہوتے ہیں۔
لہر کے ساتھ تین چیزیں ہو سکتی ہیں۔ یہ منعکس (reflect) ہو سکتی ہے، منعطف (refract) ہو سکتی ہے یا جذب (absort) ہو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے مشکل تصور جن لہروں کا ہے، یہ وہ ہیں جو سب سے عام ہیں۔ یعنی روشنی۔ یہ الیکٹرک اور میگنیٹک فیلڈ میں حرکت کرتی ہیں۔ ہم اسے تو نہیں دیکھ سکتے لیکن اس کے اثرات ہمارے اطراف میں ہیں۔
تالاب میں ایک شخص چھلانگ لگاتا ہے، اس سے لہریں بن رہی ہیں جو پانی میں سفر کر رہی ہیں۔ اس تالاب میں اور بھی کئی لوگ تیر رہے ہیں اور ہر حرکت کی وجہ سے پانی متلاطم ہے۔ یہ لہریں پانی میں موجود وہ سگنل ہیں جو یہ پتا دے رہے ہیں کہ سوئمنگ پول میں کیا ہو رہا ہے۔ تالاب کے ایک کونے پر بیٹھا ایک عقلمند کیڑا جس تک یہ لہریں پہنچ رہی ہیں، اس سگنل کی خاصیت کا تجزیہ کر یہ بتا سکے گا کہ کب کسی نے چھلانگ لگائی اور کس سمت میں کوئی کیسے تیر رہا ہے۔
کسی چیز کو دیکھنا درحقیقت ایسا ہی عمل ہے۔ جسے ہم روشنی کہتے ہیں، وہ تین ڈائمنشن پر بننے والی ویسی ہی لہریں ہیں۔ ہمارے پاس ایک انچ کے آٹھویں حصے کے سائز کا ایک آلہ ہے جسے ہم آنکھ کہتے ہیں۔ یہ لہریں اس سے ٹکرا رہی ہیں اور ہم ان کی مدد سے پتا لگا رہے ہیں کہ ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے۔
جب آپ اپنے سامنے دیکھ رہے ہوں، اسی وقت اسی کمرے میں کوئی اور شخص کسی اور سمت بھی دیکھ رہا ہے گویا یہ تلاطم ہر وقت اور ہر سمت میں برپا ہے۔ یہ ہلتی ہوئی چیز الیکٹرک فیلڈ ہے اور اس قدر پیچیدہ ارتعاش اس خوبصورتی کے ساتھ ہے کہ آپ بغیر کسی مسئلے کے اپنے سامنے بھی دیکھ رہے ہیں اور آپ کے دائیں طرف کھڑا شخص اسی وقت اپنے سامنے۔ الیکٹرک فیلڈ میں ہونے والے اس ہنگامے کا مطلب یہ ہے کہ یہ روشنی ادھر ادھر ٹکراتی اور اچھلتی پھر رہی ہے خواہ کوئی اسے دیکھے یا نہیں۔ اس تمام ہنگامے کا مطلب ہم اپنے ڈیکٹکٹر کی مدد سے فورا نکال لیتے ہیں۔
اب اس سے بھی زیادہ دلچسپ چیز کی طرف چلتے ہیں۔ جب ہم پانی کو دیکھیں تو بننے والی ہر لہر کی خاصیت میں کچھ فرق ہے، کچھ لہریں جلدی اپنے آپ کو دہرا رہی ہیں اور کچھ ذرا آرام سے۔ اسی طرح اس الیکٹرک فیلڈ میں بھی فرق فریکوئنسی پر چلنے والی بہت سی لہریں ہیں۔ ہمارا قدرتی ڈیٹکیٹر صرف ایک رینج کی لہروں کا پتہ لگا سکتا ہے۔ جب ان کی ویولینتھ ایک انچ کے ایک لاکھویں حصے سے بڑھ جائے تو ہماری آنکھ کی پہنج سے باہر ہو جاتی ہیں۔ یہ انفراریڈ ویوز کہلاتی ہیں جسے ہم حرارت کی صورت میں محسوس کرتے ہیں۔ صحرائی سانپ کی آنکھ ان کو دیکھ سکتی ہے اور وہ چوہے کے جسم کی گرمی کو اپنی آنکھ سے دیکھ کر اس کا شکار کر لیتے ہیں۔ اب ان کی ویولینتھ بڑھاتے جائیں اور تو ہم ریڈیو ویوز پر پہنچ جائیں گے۔ سینکڑوں میل دور کے ریڈیو سٹیشن سے نشر کئے گئے سگنل بھی اسی فیلڈ کی لہریں ہیں۔ اس وقت اڑتا ہوا ایک جہاز ریڈار سے اپنی جگہ کا تعین کر رہا ہے، وہ بھی اسی فیلڈ کا ارتعاش ہے جو آپ کے کمرے کے فیلڈ پر بھی اثرانداز ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایکس ریز، کاسمک ریز بھی بالکل مختلف نہیں، سوائے اپنی ویولینتھ کے ان سب میں کوئی بھی فرق نہیں۔
یہ متلاطم الیکٹرک فیلڈ آپ کے ہر طرف ہے اور اس پر ہونے والا ارتعاش قسم قسم کی معلومات لئے ہوئے ہے اور یہ کوئی ریاضی کا فارمولا نہیں یا جادوئی شے نہیں، ایک حقیقی چیز ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو ابھی ریڈیو چلائیں، یہی فیلڈ اس ریڈیو کے اینٹینا میں الیکٹرانز کو حرکت دے گا اور آپ ریڈیو دہلی پر چلتا گانا سن لیں گے۔ یہ گانا آپ کے ارد گرد پہلے بھی موجود تھا، ریڈیو کی 'آنکھ' نےاسے دیکھ لیا۔
یہ سب کچھ وہ ہے جسے سائنس کی کتابوں میں ہر ایک نے پڑھا ہوتا ہے مگر رکیں، سوچیں اور لطف اٹھائیں اپنے آس پاس پھیلی اس خوبصورت پیچیدگی کا۔ یہ الیکٹرک فیلڈ ان بہت سے فیلڈز میں سے ایک ہے جو ہر وقت ہر جگہ موجود ہیں۔ ان سب پر ہونے والا ارتعاش ان فیلڈز کی انفارمیشن ہے۔
(جاری ہے)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•43 منٹ پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

4 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔

پیالی میں طوفان (52) ۔ لہروں کا سیلاب | اپنا پسرور