بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

اخلاقی نفسیات (13) ۔ روح کی فروخت؟

🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
اخلاقی نفسیات (13) ۔ روح کی فروخت؟. سکاٹ مرفی نے ورجینیا یونیورسٹی میں ایک تجربہ کیا۔ سیب کا جوس ڈبے سے نکال کر گلاس میں ڈالا اور تجربے کے شرکاء کو کہا کہ اس کا ایک گھونٹ لیں۔ سب نے لے لیا۔ اس کے بعد انہوں نے سفید پلاسٹ کا ڈبہ نکالا اور کہا۔ “اس ڈبے میں ایک کاکروچ ہے جو سٹیریلائزڈ ہے۔ اس میں کوئی جراثیم نہیں۔ ہم لیبارٹری سپلائی کمپنی سے ایسے چند کاکروچ لے کر آئے تھے۔ ان کو بالکل صاف ماحول میں رکھا گیا ہے۔ لیکن پھر بھی مزید احتیاط کے لئے، ہم نے ان کو پھر سٹیرئلائز کیا ہے۔ میں اس کاکروچ کو جوس میں ڈبو کر نکالوں گا۔ کیا اب آپ اس گلاس میں سے دوسرا گھونٹ لیں گے؟” ایک اور تجربے میں سکاٹ نے کہا کہ وہ کاغذ پر لکھے معاہدے پر دستخط کرنے کے عوض دو ڈالر دیں گے۔ تحریر تھی، “میں اپنی موت کے بعد اپنی روح سکاٹ مرفی کو دو ڈالر کے عوض فروخت کرتا ہوں”۔ نیچے دستخط کے لئے جگہ تھی۔ صفحے کے آخر میں لکھا تھا کہ “یہ فارم ایک تجربے کے لئے ہے۔ اس معاہدے کی قانونی حیثیت نہیں”۔ سکاٹ نے شرکاء کو کہا کہ وہ دستخط کر دینے کے بعد اس معاہدے کو خواہ پھاڑ دیں، انہیں دو ڈالر پھر بھی مل جائیں گے۔ شرکاء میں سے 37 فیصد کاکروچ والے جوس سے گھونٹ لینے کو تیار ہوئے۔ جبکہ روح فروخت کرنے کے لئے 23 فیصد۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جن شرکاء نے انکار کیا، سکاٹ نے ان سے وجہ پوچھی اور چیلنج کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دلائل اور منطق کی مدد سے مزید دس فیصد طلباء کو جوس پینے کے بارے میں ذہن قائل کر لیا۔ جبکہ سترہ فیصد مزید کو روح فروخت کرنے کے بارے میں۔ لیکن اکثریت اپنے ابتدائی فیصلے پر قائم رہی۔ حالانکہ وہ ایسا کرنے کی کوئی بھی اچھی وجہ نہیں بتا سکے۔ دلچسپ چیز یہ کہ ان میں سے کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے تسلیم کیا کہ وہ روح پر یقین ہی نہیں رکھتے لیکن پھر بھی اس پر دستخط کرنے کو تیار نہیں ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح کی ایک اور کہانی۔ جینیفر ایک ہسپتال میں کام کرتی ہے۔ وہ سبزی خور ہے اور اس کا خیال ہے کہ جانوروں کو خوراک کے لئے مارنا اخلاقی اعتبار سے غلط ہے۔ ایک رات ہسپتال میں ایک نامعلوم لاش آئی۔ اسے خیال آیا کہ یہ گوشت ایسے ہی پھینک دینا ضیاع ہو گا۔ وہ اس کے گوشت کا ایک ٹکڑا کاٹ کر گھر لے آئی۔ پکایا اور کھایا۔ یہ کہانی اس نوعیت کی ہے جو کراہت کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے اور اس کو سننے والے فوری طور پر اس کو گھناونا اور اخلاقی لحاظ سے ناقابلِ قبول فعل قرار دیتے ہیں۔ لیکن وجہ بیان کرنے کے لئے مشکل ہوتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرفی کے کئے گئے کئی دوسری تجربات سے واضح ہوتا ہے کہ لوگ اخلاقی فیصلہ پہلے لیتے ہیں اور جذبات کے ذریعے لیتے ہیں اور اگر عقل کا خادم اچھی توجیہہ نہ بھی تلاش کر سکے تو بھی لازم نہیں کہ جذبات کا آقا ذہن بدل لے۔ لاجواب ہو جانا بھی یہ کام نہیں کر سکتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اور ایسے کئے گئے دوسرے تجربات صاف طور پر دکھاتے ہیں کہ جبلی جذبات کا ہمارے فیصلوں میں بڑا کردار ہے۔ اور ان میں عقل کا کردار ثانوی ہے۔ کوئی شخص کوئی عمل کس وجہ سے کر رہا ہے؟ لازم نہیں کہ اس کے لئے اس شخص کی اپنی پیش کی گئی توجیہہ درست ہو۔ اور اس لئے نہیں کہ وہ جان بوجھ کر کچھ غلط کہہ رہا ہے۔ کسی کے بھی (بشمول اپنے) رویے کو سمجھنے کے لئے ہمیں جس چیز کو سمجھنا ہے، وہ یہ جذبات ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

اخلاقی نفسیات (13) ۔ روح کی فروخت؟ | Apna Pasrur