بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار
اندھوں کا جزیرہ (۷)
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
اندھوں کا جزیرہ (۷). فرض کیجئے کہ آپ ایسے جزیرے میں پہنچ گئے ہیں جہاں پر تمام لوگ پیدائشی نابینا ہیں۔ وہ سب بریل پر ناول، کہانیاں، ڈرامے، افسانے پڑھتے ہیں۔ اپنی انگلیوں سے چھو کر ننھے منے سے پیٹرنز سے معنی اخذ کرتے ہیں۔ آپ یونہی انہیں انگلیاں پھیرتے ہوئے کھلکھلا کر ہنستا ہوا دیکھتے ہیں یا کبھی آنکھ سے آنسو ٹپک پڑتا ہے۔ کیا جذبات ان کی انگلیوں کی پوروں میں ہیں؟ آپ انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ جب آپ ناول پڑھتے ہیں تو اپنی چہرے پر لگی دو گیندوں سے نشانہ اس کتاب کی خاص لکیروں اور خموں پر باندھ لیتے ہیں۔ چہرے کی ہر گیند خلیوں کا میدان ہے جس سے فوٹون ٹکراتے ہیں اور آپ ان سے لکیروں کی شکلوں کو محسوس کرتے ہیں۔ آپ کو قوانین کا ایک بڑا سیٹ ازبر ہے کہ کس شکل کا معنی کیا ہے۔ خمدار نقوش کو آپ کسی آواز کی طرح کا سمجھتے ہیں جیسے کوئی سر کے اندر بات کر رہا ہو۔ اس سے بننے والے نیوروکیمیکل سگنلنگ پیٹرن کی مدد سے آپ ہنس پڑتے ہیں یا اداس ہو جاتے ہیں۔ نہیں، آپ کوشش کرنے کے باوجود جزیرے والوں کو کچھ بھی نہیں سمجھا پائے۔ آپ اس سادہ سچ پر متفق ہو جاتے ہیں کہ انگلیوں کی پوریں یا چہرے پر لگی گیندیں صرف آلات ہیں جو باہر کی دنیا کی انفارمیشن کے مطابق دماغ میں کوئی سگنل پیدا کرتی ہیں۔ اور اس انفارمیشن کی تعبیر کرنا دماغ کا کام ہے۔ ان میں اور آپ میں فرق صرف سگنل کو پہنچانے کے طریقے کا ہے۔ جو بھی سگنل دماغ تک پہنچے، یہ اس کے معنی بنانا سیکھ سکتا ہے۔ شرط صرف یہ ہے کہ اس ڈیٹا کا سٹرکچر ایسا ہو جو بیرونی دنیا کے بارے میں کوئی اہم انفارمیشن دے سکے۔ دماغ اس کو سیکھ کر ڈی کوڈ کر لے گا۔ اور ایک مرتبہ اس فیکٹ کو اچھی طرح سے سمجھ لیں (نہیں، اس کو سمجھنا آسان نہیں) تو پھر اس کا اہم مطلب ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دماغ کو نہ ہی معلوم ہے اور نہ ہی دلچسپی ہے کہ ڈیٹا کہاں سے آ رہا ہے۔ اس تک انفارمیشن پہنچ رہی ہو تو یہ اس سے معنی اخذ کرنا سیکھ سکتا ہے اور اس کام کو کرنے میں دماغ بہت ہی ایفی شنٹ مشین ہے۔ یہ ایک جنرل پرپوز کمپیوٹنگ ڈیوائس ہے۔ اور اس تک سگنل پہنچانے کے لئے فطرت نت نئے طریقے بنا لیتی ہے۔ الیکٹرومیگنیٹک شعاعوں کے انعکاس سے پکڑے گئے فوٹون، ہوا میں کمپریشن، حرارت کی اور ٹیکسچر کی انفارمیشن جو بڑے سے حسیاتی مادے سے وصول ہوتی ہے جس کو جِلد کہتے ہیں۔ کیمیائی مالیکیول کے دستخط جو چکھنے اور سونگھنے کی انفارمیشن ہے۔ کھوپڑی کی بند تاریک تجوری میں یہ سب انفارمیشن ترجمہ ہو کر برقی سپائک کی صورت میں پہنچتی ہے۔ ترجمے کا کام ان سنسرز کا ہے۔ اور اس سے جو زبردست نتیجہ نکلتا ہے، وہ یہ کہ کوئی بھی سنسر لگایا جا سکتا ہے۔ اور ہم میں کئی اقسام کے سنسر ماحول کی معلومات اکٹھی کرنے کے لئے لگے ہیں جو مختلف قسم کے ذرائع سے ڈیٹا لا کر اسے ایک ہی شکل میں دیتے ہیں۔ لیکن کیا ہماری حسیاتی ڈیوائسز کو ایک ہی قسم کا دیکھا جا سکتا ہے؟ ایک خلیے سے ایک جاندار کا بننا ایک زبردست طریقے سے ہوتا ہوا بڑا پریسائز عمل ہے۔ حسیات کے یہ آلات اسی سے برآمد ہوتی ہے۔ ایک ہماری جینز بڑی ہی خاص ترتیب میں کھلتی ہیں۔ ایک کا ایکسرپیشن اگلے کو، وہ اس سے اگلے کو کھولتا جاتا ہے۔ فیڈبیک بھی ہے، فیڈ فارورڈ بھی لیکن یہ سب بہت ہی خاص طریقے سے ہوتا ہے۔ اس پورے پروگرام میں ہونے والی ایک بھی ہچکی بڑا فرق ڈال دیتی ہے۔ کسی کی آنکھ نہیں بن پاتی، کسی کے کان۔ صرف ایک پروٹین کی میوٹیشن کسی پوری حس کو آف کر دیتی ہے۔ تکلیف، خارش، درجہ حرارت سمیت کئی سنسر جلد کے ہیں، کئی بار ان میں سے کوئی بند ہو جاتے ہیں۔ دماغ اس سگنل کے ڈیٹا کے بہاوٗ سے محروم ہو جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ بہت سے دیگر اقسام کے ڈیٹا کے بہاوٗ ہیں جن سے معنی اخذ کرنے کی صلاحیت سے ہم محروم ہیں، لیکن یہ ہمیں بائیولوجیکل دنیا میں نظر آتے ہیں۔ اگر آپ سانپ ہیں تو اپنی کھال سے انفراریڈ انفارمیشن پکڑ لیں گے۔ اگر آپ سیاہ نائف مچھلی ہیں تو برقی فیلڈ کو۔ اگر آپ بلڈ ہاونڈ ہیں تو انواع و اقسام کی بو کو۔ اگر آپ مول ہیں تو ناک پر بائیس انگلیوں جیسے سٹرکچرز کی مدد سے سرنگ کا تھری ڈی ماڈل بنا لیں گے۔ پرندے، گائے اور کیڑے مقناطیسی فیلڈ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور ان سب کے لئے فطرت کا حربہ یہ ہے کہ ہر حس کے لئے دماغ کو الگ سے ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت نہیں۔ نئے سینسر آ سکتے ہیں۔ دماغ کا آپریشن اسٹیبلش ہونے کے بعد اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ خود کیسے ہیں۔ ڈیٹا سٹریم کا یہ تصور نئے ممکنات کھولتا ہے۔ جو سینسر ہمیں ملے ہیں، لازم نہیں کہ ان تک ہی محدود رہیں۔ لچکدار زندہ دماغ کے ماڈل کی پیشگوئی ہے کہ حسیات کے کسی بھی چینل پر کوئی دوسری انفارمیشن بھیجی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ویڈیو سگنل کو جِلد پر لمس میں بدلا جا سکے تو کیا دماغ جلد سے آنے والے ڈیٹا کی مدد سے “دیکھ” لینا سیکھ سکے گا؟ کیا بصارت میں آنکھ کو مکمل طور پر بھی بائی پاس کیا جا سکتا ہے؟ اس کا جواب ہاں میں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ متبادل حسیات کی سائنس فکشن سے زیادہ عجیب دنیا میں خوش آمدید۔

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

اندھوں کا جزیرہ (۷) | Apna Pasrur