بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
ادلے کا بدلہ ۔ Reciprocity. مندرجہ ذیل سین معروف فلم گاڈفادر کے شروع میں ہے۔ اس کو ذرا غور سے پڑھئے۔ مافیا کے لیڈر ڈان کارلیونی کی بیٹی کی شادی کا دن ہے۔ اطالوی امیگرنٹ بوناسیرا، جو ایک گورکن ہے، ایک کام کے لئے ڈان کے پاس آتا ہے۔ اس کی بیٹی کو اس کے دوست اور ایک اور لڑکے نے نے مل کر مارا پیٹا تھا۔ بوناسیرا بدلہ چاہتا ہے۔ بوناسیرا بتاتا ہے کہ کس طرح حملہ کیا گیا، گرفتاری ہوئی اور لڑکوں کا مقدمہ سنا گیا۔ ان کو معطل شدہ سزا سنائی گئی اور اسی روز رہا ہو کر آزاد پھر رہے تھے۔ بوناسیرا شدید غصے میں ہے اور بے عزتی محسوس کر رہا ہے۔ ڈان کے پاس انصاف کی فرمائش کرنے آیا ہے۔ ڈان کارلیونی پوچھتا ہے کہ اس کو کیا چاہیے۔ بوناسیرا سرگوشی کرتا ہے، جس سے دیکھنے والے سمجھ جاتے ہیں کہ یہ ان کی جان لینے کی خواہش ہے۔ کارلیونی انکار کر دیتا ہے اور پوچھتا ہے کہ بوناسیرا نے کب دوستی نبھائی ہے۔ بونسیرا تسلیم کرتا ہے کہ وہ مشکل میں پڑنے سے خوفزدہ تھا۔ مکالمہ جاری ہے۔ ڈان کارلیونی: مجھے پتا ہے۔ تمہیں امریکہ میں آ کر جنت مل گئی تھی۔ اچھا کاروبار چل رہا تھا، اچھی زندگی چل رہی تھی۔ پولیس تمہاری حفاظت کرتی تھی اور پھر عدالتیں تھیں۔ تمہیں میرے جیسے دوست کی ضرورت نہیں تھی۔ اب تم میرے پاس آئے ہو اور کہتے ہو، “ڈان، مجھے انصاف دلواوٗ”۔ تم نے یہ کہتے ہوئے مجھے مناسب عزت نہیں دی۔ تم نے دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھایا۔ تم نے مجھے گاڈفادر تک نہیں کہا۔ میری بیٹی کی شادی کے دن میرے گھر میں آ گئے ہو اور کہتے ہو کہ تمہیں پیسوں کے عوض قتل کروانا ہے۔ بوناسیرا: میں انصاف مانگتا ہوں۔ ڈان کارلیونی: یہ انصاف نہیں ہے۔ تمہاری بیٹی ابھی زندہ ہے۔ بوناسیرا: پھر انہیں تکلیف پہنچائیں۔ جیسے انہوں نے میری بیٹی کو تکلیف پہنچائی تھی۔ اس کے لئے مجھے کتنی قیمت ادا کرنا ہو گی؟ ڈان کارلیونی: بوناسیرا ۔۔۔ بوناسیرا ۔۔۔ میں نے تمہارے ساتھ ایسا کیا کیا ہے کہ تم مجھ سے ذلت آمیز سلوک کر رہے ہو۔ اگر تم دوست بن کر آئے ہوتے تو وہ گھٹیا لڑکا جس نے تمہاری بیٹی کو برباد کیا ہے، اسی وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہوتا۔ اور اگر کسی وجہ سے تمہارے جیسے دیانتدار شخص سے کوئی دشمنی مول لیتا تو وہ میرا دشمن بن جاتا اور پھر تمہارے خوف سے لرزتا۔ بوناسیرا: میں دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں ۔۔۔۔ گاڈ فادر؟۔ بوناسیرا جھک کر ڈان کارلیونی کا ہاتھ چومتا ہے ڈان کارلیونی: اچھا ہے۔۔۔۔ وقفہ ۔۔۔۔ کسی روز، اور میری خواہش ہے کہ ایسا دن نہ آئے، مجھے تمماری مدد کی ضرورت پڑے گی۔ لیکن جب تک وہ دن نہیں آتا، اس انصاف کو میری طرف سے اپنی بیٹی کی شادی کے روز کا تحفہ سمجھو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس غیرمعمولی منظر میں تشدد، رشتہ داری اور اخلاقیات کا وہ تعارف کروایا گیا ہے جو اس پوری فلم میں نظر آتا ہے۔ لیکن اس سے غیرمعمولی ایک اور چیز ہے۔ کسی بالکل ہی دوسرے سب کلچر کے یہ مناظر آپ کے اور میرے لئے سمجھنا کس قدر آسان ہے۔ ہم کتنی آسانی سے سمجھ لیتے ہیں کہ بوناسیرا ان لڑکوں کو کیوں قتل کروانا چاہتا ہے۔ کارلیونی کیوں اس سے انکار کرتا ہے۔ اور جب بوناسیرا اچانک اس کی قیمت پوچھتا ہے تو ہمیں بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ بغیر رشتہ استوار کئے یہ کس قدر بھونڈی کوشش ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ بوناسیرا یہ رشتہ بنانے سے کیوں ججھک رہا ہے۔ ہمیں یہ بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ مافیا کے ڈان سے یہ “تحفہ” مفت نہیں۔ اس کے ساتھ ڈوری ہی نہیں، پوری زنجیر بندھی ہے۔ ہم یہ سب کچھ اس لئے اس قدر آسانی سے اور بغیر محنت کے پہچان جاتے ہیں کہ “ادلے کا بدلہ” ہماری بہت ہی گہری جبلت ہے۔ یہ سوشل زندگی کی بنیادی کرنسی ہے۔ بوناسیرا نے اس کو اپنا انتقام خریدنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ کارلیونی نے اس کو اپنے گینگ کو بڑھانے کے لئے۔ یہ ہماری وہ جبلت ہے، جس کو سمجھے بغیر معاشرت کو سمجھنا ویسا ہے جیسے کرنسی کا تصور سمجھے بغییر معیشت کو۔ اس کرنسی سے محبتیں بھی خریدی جاتی ہیں، دوستیاں بھی، عداوتیں اور دشمنیاں بھی۔ اس کا دانشمندانہ استعمال بہت ضروری ہے۔

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے