200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے بڑی خبر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے 201 یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا فارمولا ختم کرنے جا رہے ہیں۔
- وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1670 ارب روپے رہ گیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد (27 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کے 201 یونٹ ہو جانے پر اضافی چارجز کا فارمولا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے 201 یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا فارمولا ختم کرنے جا رہے ہیں، اس سہولت سے غریب کم اور امیر زیادہ مستفید ہو رہے ہیں، حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد نئی پالیسی لائی جائے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1670 ارب روپے رہ گیا، آئندہ 4 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا ہدف ہے اور گردشی قرضوں پر ڈیٹ سروس سرچارج بھی ختم ہو جائے گا، حکومت کے قیام کے وقت وزارت توانائی کو 1180 ارب بجٹ سپورٹ ملتی تھی، وزارت توانائی کی بجٹ سپورٹ رواں سال کم ہو کر 700 ارب روپے رہ گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











