پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 28ویں ترمیم کی مشروط حمایت کا فیصلہ، ذرائع

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 28ویں آئینی ترمیم کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔
- علاوہ ازیں، اجلاس میں 6 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جو عمران خان تک رسائی و علاج کے معاملات دیکھے گی، حکومت اور متعلقہ شخصیات سے معاملات کو طے کرے۔
- ذرائع کے مطابق 6 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن لیڈرز محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کریں گے، اس میں دو ایم این ایز اور دو سینیٹرز شامل ہوں گے جن میں ایک پنجاب اور ایک کے پی سے ہوگا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): (27 اکتوبر 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 28ویں آئینی ترمیم کی مشروط حمایت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 28ویں آئینی ترمیم کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ اکثریت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی صورت میں اس کی حمایت کی جائے۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں 6 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جو عمران خان تک رسائی و علاج کے معاملات دیکھے گی، حکومت اور متعلقہ شخصیات سے معاملات کو طے کرے۔
ذرائع کے مطابق 6 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن لیڈرز محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کریں گے، اس میں دو ایم این ایز اور دو سینیٹرز شامل ہوں گے جن میں ایک پنجاب اور ایک کے پی سے ہوگا۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری رہا کیا جائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کا آزادانہ طبی معائنہ کروایا جائے اور انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











