پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز ٹورنامنٹ کے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے۔. مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں کپتان عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم. پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 11 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 73 رنز ا. پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز ٹورنامنٹ کے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے۔ مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں کپتان عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 11 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے، جبکہ عبدالصمد نے 7 گیندوں پر 32 رنز بنائے، جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ احمد دانیال نے 5 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25 رنز بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ زوہیب امانت نے 18 گیندوں پر ناقابلِ شکست 61 جبکہ عثمان علی نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم ٹیم ہدف سے 18 رنز پیچھے رہ گئی۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Express News Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Express News) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.