پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں کپتان عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
- پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
- جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز ٹورنامنٹ کے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے۔
مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں کپتان عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 11 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے، جبکہ عبدالصمد نے 7 گیندوں پر 32 رنز بنائے، جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ احمد دانیال نے 5 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25 رنز بنائے۔
جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ زوہیب امانت نے 18 گیندوں پر ناقابلِ شکست 61 جبکہ عثمان علی نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم ٹیم ہدف سے 18 رنز پیچھے رہ گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











