پاکستانی انجینئرز کے لیے جرمنی میں ملازمت کے سنہری مواقع. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: اسلام آباد : جرمنی میں انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی ماہرین، بالخصوص اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار انجینئرز کے لیے ملازمت کے وسیع م. بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق پاکستانی انجینئرز بھی مطلوبہ اہلیت اور ویزا شرائط پوری کرکے جرمنی میں ملازم. جرمنی دنیا بھر میں انجینئرنگ کی مہارت اور اعلیٰ معیار کی مشینری، صنعتی پلانٹس، الیکٹرو ٹیکنیکل مصنوعات اور گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے نمایا. اسلام آباد : جرمنی میں انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی ماہرین، بالخصوص اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار انجینئرز کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق پاکستانی انجینئرز بھی مطلوبہ اہلیت اور ویزا شرائط پوری کرکے جرمنی میں ملازمت اور قیام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ جرمنی دنیا بھر میں انجینئرنگ کی مہارت اور اعلیٰ معیار کی مشینری، صنعتی پلانٹس، الیکٹرو ٹیکنیکل مصنوعات اور گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا۔ ملک میں صنعتی شعبے کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مسلسل انضمام کے نتیجے میں انجینئرنگ کے ماہرین کے لیے روزگار کے نئے شعبے اور کاروباری مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق جرمنی میں اس وقت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں قابلِ ذکر تعداد میں آسامیاں موجود ہیں، جن میں متعدد عہدے اعلیٰ سطح کی مہارت اور تجربے کے متقاضی ہیں۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: ARY News Urdu Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (ARY News Urdu) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.