ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 29فیصد تک پہنچ گئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تجزیہ کار شہباز رانا نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں کہاہے کہ عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کے متعلق اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے۔
- حقیقی موثر شرح تبادلہ میں 10فیصد اضافہ، اگست 2026ء میں مہنگائی11.1فیصدریکارڈکی گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ورلڈبینک نے پاکستان میں ہر سال 36لاکھ افراد کے لیے روزگار پیداکرنے میں ناکامی کاخدشہ ظاہرکیا۔
تجزیہ کار شہباز رانا نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں کہاہے کہ عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کے متعلق اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ غربت کی شرح 2019 ء کے 22فیصد سے بڑھ کر2025 ء میں 29فیصد تک پہنچ گئی،معاشی ترقی گزشتہ مالی سال آخری تین ماہ میں صرف 2فیصد، سالانہ شرح نمو 3.65فیصد تک محدود رہی،عام پاکستانی کی مجموعی فی کس آمدن میں اضافہ صرف 1.6فیصد ہوا۔
حقیقی موثر شرح تبادلہ میں 10فیصد اضافہ، اگست 2026ء میں مہنگائی11.1فیصدریکارڈکی گئی۔درآمدات ،برآمدات سے بڑھنے سے بیرون ملک ترسیلا ت زرکومعیشت کے لیے اہم سہاراقراردیاگیا ہے۔ عالمی ادارے نے روپے ،ڈالر پالیسی پر تنقید،مارکیٹ کے مطابق لچکدار شرح تبادلہ مقررکرنے کی تجویز دی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










