گوجرانوالہ: کمسن بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس ترجمان کے مطابق تینوں واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
- تھانہ سوہدرہ پولیس کے مقابلے میں 6 سالہ بچی سمیت متعدد کمسن بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم جنید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
- پولیس کے مطابق ملزم اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی): گوجرانوالہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلوں کے دوران کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تینوں واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ سوہدرہ پولیس کے مقابلے میں 6 سالہ بچی سمیت متعدد کمسن بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم جنید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم جنید کو 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں پوٹینسی ٹیسٹ کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کرکے اسے حراست سے فرار کروانے کی کوشش کی۔ ملزم 2020 سے 2022 کے دوران 5 اور 6 سال کی تین کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات میں بھی جیل جا چکا تھا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











