صدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگو

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صدر مملکت وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔
- اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شریک تھے، یاد رہے کہ صدرمملکت نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی تھی۔
- تین اہم حکومتی شخصیات کی بیٹھک میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، بعد ازاں صدر زرداری وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلی خیال کیا گیا۔
صدر مملکت وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شریک تھے، یاد رہے کہ صدرمملکت نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں صوبوں سمیت مختلف سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
تین اہم حکومتی شخصیات کی بیٹھک میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، بعد ازاں صدر زرداری وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











