پیٹرول ڈلوانے والے شہری ہوشیار! پمپس مالکان آپ کو کیسے لوٹ رہے؟ بڑا انکشاف

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے شہریوں کو کم پیٹرول دے کر اربوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے بٹورنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔
- حکام نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے لاہور کے علاقوں واپڈا ٹاؤن اور گلشنِ راوی میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جہاں 4 پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے شہریوں سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا۔
- کارروائی کے دوران پیٹرول پمپ مالکان اور خفیہ آلات لگانے والے ٹیکنیکل انسٹالرز سمیت 14 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ پیٹرول مشینوں کے اندر نصب 12 ڈیجیٹل فیول کنٹرول کٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : چار پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں سے مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے ہتھیانے کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے شہریوں کو کم پیٹرول دے کر اربوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے بٹورنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے پمپ مالکان سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے لاہور کے علاقوں واپڈا ٹاؤن اور گلشنِ راوی میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جہاں 4 پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے شہریوں سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا۔
کارروائی کے دوران پیٹرول پمپ مالکان اور خفیہ آلات لگانے والے ٹیکنیکل انسٹالرز سمیت 14 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ پیٹرول مشینوں کے اندر نصب 12 ڈیجیٹل فیول کنٹرول کٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔
تحقیقات میں یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرول مشینوں میں نصب ان خفیہ آلات کو موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا تھا۔
اس تکنیک کے تحت مشین کے ڈسپلے اسکرین پر تو شہریوں کو پورا پیٹرول ڈلتا ہوا نظر آتا تھا، لیکن حقیقت میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں کم پیٹرول ڈالا جا رہا تھا، جس کے ذریعے شہریوں کی جیبوں سے روزانہ لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ایجنسی کی اس حوالے سے بننے والی تمام موبائل ایپلی کیشنز پر کڑی نظر۔
حکام نے مزید انکشاف کیا کہ اس قسم کی جدید ڈیجیٹل ہیرا پھیری سرگودھا اور بھلوال سمیت دیگر علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے، جس کے خلاف دائرہ کار وسیع کیا جا رہا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











