زمین کی تقسیم یا ریونیو مقدمہ، گھر بیٹھے درخواست دیں!

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے مطابق زمین کی تقسیم یا ریونیو مقدمے کی درخواست گھر بیٹھے ’آر سی ایم ایس پورٹل‘ کے ذریعے دے سکتے ہیں اور اپنے مقدمے کی پیشرفت، تاریخ سماعت اور عدالتی احکامات سے باخبر رہیں۔
- عوام درج ذیل پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو نے زمین کی تقسیم یا ریونیو مقدمے میں عوام کو بڑی سہولت فراہم کردی۔
پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے مطابق زمین کی تقسیم یا ریونیو مقدمے کی درخواست گھر بیٹھے ’آر سی ایم ایس پورٹل‘ کے ذریعے دے سکتے ہیں اور اپنے مقدمے کی پیشرفت، تاریخ سماعت اور عدالتی احکامات سے باخبر رہیں۔
عوام درج ذیل پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔
https//rcmspunjab-zameen.gov.pk/login۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے زمین کے نظام میں اصلاحات کے سلسلے میں شہریوں کیلیے بڑی سہولت متعارف کروائی تھی جس کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی پنجاب زمین ایپ کے ذریعے فرد ملکیت صرف 2 منٹ میں حاصل کی جا سکتی۔
حکومت پنجاب، بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے منصوبے پلز کے تحت جاری کی گئی اس سروس کا مقصد زمینی خدمات کو ڈیجیٹل، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہ پڑے۔
شہری اب گھر بیٹھے موبائل فون سے ہی اپنی زمین کی تصدیق شدہ فرد حاصل کر سکتے ہیں۔
پنجاب زمین ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











