سیالکوٹ میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا

سیالکوٹ میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ دفتر ڈپٹی کمشنر میں ایک آگاہی واک کا انعقاد ہوا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر و انفورسمنٹ صولت حیات وٹو نے کی۔ مہم کے دوران ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، واکس، نمائشوں اور مکالموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ خواتین کو ان کے قانونی حقوق، تحفظ کے اقدامات اور شکایات کے اندراج کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صولت حیات وٹو کی زیر صدارت اجلاس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے لئے 16 روزہ آگاہی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ (اویس مشتاق) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (4 تصاویر):
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











