برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے پروازیں اچانک منسوخ

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ناروےکی ایئر لائن نورس اٹلانٹک نے پی آئی اے کو طیاروں کی فراہمی اچانک معطل کر دی، جس سے مانچسٹر سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز آج منسوخ ہو گئی، لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔
- طیاروں کی عدم دستیابی اور آپریشنل مسائل پروازوں کی منسوخی کی وجہ قرار دی گئی ہے، پی آئی اے نے متبادل طیاروں کے ذریعے برطانیہ کے لیے پروازیں بحال رکھنے کا اعلان کیا۔
- پروازوں کی اچانک منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 26 نومبر سے برطانیہ کے لیے بوئنگ 777 طیارے چلائے جائیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): مانچسٹر: پی آئی اے کی برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔
ناروےکی ایئر لائن نورس اٹلانٹک نے پی آئی اے کو طیاروں کی فراہمی اچانک معطل کر دی، جس سے مانچسٹر سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز آج منسوخ ہو گئی، لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔
طیاروں کی عدم دستیابی اور آپریشنل مسائل پروازوں کی منسوخی کی وجہ قرار دی گئی ہے، پی آئی اے نے متبادل طیاروں کے ذریعے برطانیہ کے لیے پروازیں بحال رکھنے کا اعلان کیا۔
پروازوں کی اچانک منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 26 نومبر سے برطانیہ کے لیے بوئنگ 777 طیارے چلائے جائیں۔
پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل پرواز کا اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر لائن نے نورس اٹلانٹک سے برطانوی آپریشن کے لیے 2 طیارے ویٹ لیز پر لیے تھے، تاہم کچھ لمحوں قبل نورس اٹلانٹک نے بغیر کسی پیشگی اطلاع آپریشن معطل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق معطلی ایسے وقت پر کی گئی جب لندن اور مانچسٹر میں مسافروں کی چیک اِن شروع ہونے والا تھا، نورس آپریشن رکنے کے باعث لندن تا اسلام آباد پی کے 786 اور مانچسٹر تا لاہور پی کے 710 منسوخ ہوئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسرے فریق پر انحصار ختم کیا جا رہا ہے، اور فضائی آپریشن یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات لے لیے گئے ہیں، پی آئی اے آج سے برطانیہ کے تمام آپریشن بوئنگ 777 طیاروں سے چلائے گاْ۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











