پنجاب میں مزید 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلیں گی

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے مختلف شہروں میں کامیاب دوروں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
- مریم نواز نے پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ کیا اور صوبائی وزیر خوراک سلمیٰ بٹ کو آٹے کے نرخ میں کمی کا ٹارگٹ دے دیا۔
- انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے پراجیکٹس میں کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں گزشتہ دور حکومت کا موازنہ کریں تو عوام گھر سے نکلنے کے قابل بھی نہیں تھے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں مزید 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے مختلف شہروں میں کامیاب دوروں پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور وزیر اعلیٰ کے دوروں کے دوران عوام کے پرجوش رد عمل کو بھی سراہا گیا۔
مریم نواز نے پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ کیا اور صوبائی وزیر خوراک سلمیٰ بٹ کو آٹے کے نرخ میں کمی کا ٹارگٹ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے پراجیکٹس میں کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں گزشتہ دور حکومت کا موازنہ کریں تو عوام گھر سے نکلنے کے قابل بھی نہیں تھے۔ مالی مشکلات کا شکار لوگوں کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کو پورا کرنا بھی کاردشوار ہے۔ ڈھائی لاکھ گھر بنانے کے خواب کو اللہ تعالیٰ نے تعبیر۔
انہوں نے کہا کہ پرویز ملک مرحوم کے حلقے میں شکست کے خوف سے امیدوار دستبردار کرالیا گیا۔ ہم ڈھائی سال بعد سڑکوں پر نکلے تو لوگوں نے پھول برسائے، راولپنڈی میں لوگ اظہار تشکر کرتے ہوئے، قرآن پاک کا تحفہ پیش کرتے رہے۔ خدمت کے مشن کو قبول کرنے اور پذیرائی بخشنے پر عوام کو کریڈٹ دیں۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات میں منظورشدہ پراجیکٹ پرفوری کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ خلق خدا کی آواز،نقارہ خدا ہے جو نقارہ خدا کو نہیں سمجھتے انہیں اللہ تعالیٰ انہیں عقل دے۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ 40 سال کے بعد راولپنڈی میں ایسا عوامی اجتماع دیکھنے کو آیا۔ رمیش سنگھ اڑوڑا نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں نے باباگورونانک کے جنم دن پر مٹھائی بھجنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس کو اے آئی ٹیکنالوجی بیسڈ الیکٹرک گاڑیاں ملے۔
انہوں نے 50 اے آئی بیسڈ الیکٹرک گاڑیاں پولیس کو دینے کی منظوری دے دی جبکہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں 3080 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری بھی دی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ مری پولیس کیلئے 10 نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











