مریم نواز کو خالص سونے کا تاج بطور تحفہ پیش

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی راولپنڈی آمد پر انہیں خالص سونے کے تاج کا تحفہ پیش کیا گیا، جو آل پاکستان رجسٹرڈ اسمال جیمز اینڈ جیولری اینڈ ٹول ایسوسی ایشن کی جانب سے تیار کرایا گیا۔
- ایسوسی ایشن کے زونل چیئرمین غلام مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا۔
- ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے لیے تیار کیا گیا یہ تاج مکمل طور پر خالص سونے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): راولپنڈی: ویراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی آمد پر خالص سونے کے تاج بطور تحفہ پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی راولپنڈی آمد پر انہیں خالص سونے کے تاج کا تحفہ پیش کیا گیا، جو آل پاکستان رجسٹرڈ اسمال جیمز اینڈ جیولری اینڈ ٹول ایسوسی ایشن کی جانب سے تیار کرایا گیا۔
ایسوسی ایشن کے زونل چیئرمین غلام مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے لیے تیار کیا گیا یہ تاج مکمل طور پر خالص سونے کا۔
غلام مصطفیٰ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سونے کا تاج کسی سرکاری فنڈ سے تیار نہیں کرایا گیا بلکہ ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے تیار کروایا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو تاج پیش کرنے کا بنیادی مقصد ان کے راولپنڈی کے دورے کا خیرمقدم کرنا اور ان کے اقدامات پر اظہارِ تشکر کرنا تھا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









