ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت کا جائزہ لیتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے جاری آپریشنز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ نگران عملے اور کارکنوں کی حاضری بھی چیک کی۔ کیپیٹل روڈ پر واسا کی جانب سے جاری نالوں کی صفائی اور ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ خواجہ صفدر روڈ پر محکمہ شاہرات کی زیر نگرانی جاری سڑک کی مرمت کے کام کا بھی معائنہ کیا جبکہ گھوڑا چوک سے گریس مارکی چوک تک خواجہ صفدر روڈ کی مرمت کے منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ (اویس مشتاق) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (4 تصاویر):
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







