زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حکومت پنجاب نے زرعی ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے لائسنس کے حصول اور تجدید کا عمل آن لائن کرنے کا اعلان کردیا۔
- محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق مذکورہ خواہش مند افراد نئے لائسنس کے حصول جبکہ موجودہ لائسنس رکھنے والے افراد اس کی تجدید کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
- نئے یا تجدید لائسنس کے لیے درخواستیں 5 نومبر 2026 تک آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : پنجاب میں زرعی ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد کی سہولت کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے جس میں لائسنس بنوانے کا نیا طریقہ بیان کیا گیا۔
حکومت پنجاب نے زرعی ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے لائسنس کے حصول اور تجدید کا عمل آن لائن کرنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق مذکورہ خواہش مند افراد نئے لائسنس کے حصول جبکہ موجودہ لائسنس رکھنے والے افراد اس کی تجدید کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
نئے یا تجدید لائسنس کے لیے درخواستیں 5 نومبر 2026 تک آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں پنجاب حکومت کے ای بز eBiz پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں۔
اس کے علاوہ موجودہ لائسنس کی تجدید کے خواہش مند افراد کے لیے ٹریننگ 6 اور 8 نومبر 2026 کو منعقد کی جائے۔
محکمہ زراعت کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد متعلقہ اضلاع کی سطح پر کیا جائے گا، تربیت سے متعلق مزید معلومات کے لیے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پیسٹ وارننگ) سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
محکمہ زراعت نے واضح کیا ہے کہ زرعی ادویات کے کاروبار کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی غرض سے مقررہ تربیت میں شرکت ضروری ہے، کاروبار سے وابستہ افراد کو درخواست جمع کرانے کے ساتھ مقررہ تربیتی عمل بھی لازمی مکمل کرنا ہوگا۔
محکمہ زراعت پنجاب نے زور دیا ہے کہ خواہشمند افراد مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں اور لائسنس کے حصول یا تجدید کے لیے متعلقہ تربیتی مراحل مکمل کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







