بدھ، 28 اکتوبر 2026ء17 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردارآٹے کی قیمت میں اضافہسیاسی بے چینی پر مبنی رجحاناتزرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبرقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کے تاریخی قلعے سے تاریخی ریلوے جنکشن تکتحصیل پسرور کا تفصیلی تاریخی پس منظر: تزکِ بابری سے برطانوی دور تک کی مستند تاریخآئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلانآئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہیورپی ممالک جانے کے لیے جیب میں کتنی رقم ہونی چاہیے؟نورین نیازی سمیت بانی کی تمام بہنوں کو فوری رہا کیا جائے، علی امین گنڈا پورخلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردارآٹے کی قیمت میں اضافہسیاسی بے چینی پر مبنی رجحاناتزرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبرقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کے تاریخی قلعے سے تاریخی ریلوے جنکشن تکتحصیل پسرور کا تفصیلی تاریخی پس منظر: تزکِ بابری سے برطانوی دور تک کی مستند تاریخآئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلانآئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہیورپی ممالک جانے کے لیے جیب میں کتنی رقم ہونی چاہیے؟نورین نیازی سمیت بانی کی تمام بہنوں کو فوری رہا کیا جائے، علی امین گنڈا پورخلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردارآٹے کی قیمت میں اضافہسیاسی بے چینی پر مبنی رجحاناتزرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبرقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کے تاریخی قلعے سے تاریخی ریلوے جنکشن تکتحصیل پسرور کا تفصیلی تاریخی پس منظر: تزکِ بابری سے برطانوی دور تک کی مستند تاریخآئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلانآئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہیورپی ممالک جانے کے لیے جیب میں کتنی رقم ہونی چاہیے؟نورین نیازی سمیت بانی کی تمام بہنوں کو فوری رہا کیا جائے، علی امین گنڈا پورخلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردارآٹے کی قیمت میں اضافہسیاسی بے چینی پر مبنی رجحاناتزرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبرقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کے تاریخی قلعے سے تاریخی ریلوے جنکشن تکتحصیل پسرور کا تفصیلی تاریخی پس منظر: تزکِ بابری سے برطانوی دور تک کی مستند تاریخآئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلانآئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہیورپی ممالک جانے کے لیے جیب میں کتنی رقم ہونی چاہیے؟نورین نیازی سمیت بانی کی تمام بہنوں کو فوری رہا کیا جائے، علی امین گنڈا پور
پاکستان8 گھنٹے پہلے•28 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: رات 8:26
🇬🇧 English

خلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردار

خلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردار

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں پیش رفت اور سعودی کابینہ کی جانب سے امن کے لیے پاکستان۔
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں تہران میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت کو اسی وسیع تر پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت۔
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے محوری کردار کا اعتراف ایک اہم سفارتی پیش رفت۔

اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): مشرقِ وسطیٰ اس وقت اسی کڑے امتحان سے گزر رہا ہے، جہاں ایک طرف جنگ کے شعلے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا اندیشہ پیدا کررہے ہیں اور دوسری جانب سفارتی کوششیں اس خطرناک صورت حال کو علاقائی تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔

پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں پیش رفت اور سعودی کابینہ کی جانب سے امن کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی توثیق اس حقیقت کی نشان دہی کرتی ہے کہ جنگ کے ماحول میں بھی مذاکرات کی اہمیت کم نہیں ہوتی، بلکہ ان کی ضرورت کہیں زیادہ بڑھ جاتی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں تہران میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت کو اسی وسیع تر پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کے نتائج محض چند ممالک کے باہمی تعلقات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے کے سیاسی، معاشی اور تزویراتی مستقبل پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے محوری کردار کا اعتراف ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے کے اہم ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے ایسے راستوں کی تلاش میں ہیں جن کے ذریعے سلامتی کے تقاضوں اور سیاسی اختلافات کے درمیان توازن پیدا کیا جاسکے۔ تاہم، سفارتی حمایت کو حتمی کامیابی سمجھ لینا قبل از وقت ہوگا۔

اس کی حقیقی اہمیت اس وقت سامنے آئے گی جب بیانات عملی اقدامات میں ڈھلیں گے، حملوں کا سلسلہ رکے گا، باہمی اعتماد بحال ہوگا اور تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں آگے بڑھیں گی۔پاکستان کے لیے یہ صورتِ حال ایک غیرمعمولی سفارتی موقع بھی ہے اور ایک بڑی ذمے داری بھی۔ سعودی عرب کے ساتھ اس کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد، ترکیہ اور قطر کے ساتھ تعاون اور مسلم دنیا میں اس کی سیاسی اہمیت اسے ایسا کردار ادا کرنے کی گنجائش فراہم کرتے ہیں جو مختلف فریقوں کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ بن سکے۔

مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا ایک پیچیدہ پہلو یہ ہے کہ علاقائی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتی ہے۔ سعودی عرب پر حملوں کا خطرہ ہو، ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں ہوں یا خلیجی ریاستوں کو لاحق سیکیورٹی خدشات، کسی ایک محاذ پر پیدا ہونے والی کشیدگی دوسرے محاذوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی بڑی آئل ریفائنری اور وزارتِ دفاع کو نشانہ بنانے کے دعوے، اگر آزادانہ طور پر تصدیق ہوجائیں، تو صورتِ حال کی سنگینی میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

سعودی کابینہ کی جانب سے مقدس شہروں، ہوائی اڈوں اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت اسی تشویش کی عکاس ہے۔حوثیوں کے حملوں کے دعووں اور سعودی عرب کی تشویش کے تناظر میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ مشترکہ دفاعی تعاون کا بنیادی مقصد رکن ممالک کو بیرونی خطرات سے محفوظ بنانا اور ممکنہ جارحیت کے مقابلے میں مشترکہ صلاحیت پیدا کرنا ہے، لیکن کسی بھی دفاعی معاہدے کی افادیت اس کے متوازن استعمال میں پوشیدہ ہوتی ہے، اگر دفاعی اتحاد کو جنگ کے پھیلاؤ کا ذریعہ بننے دیا جائے تو اس کے مقاصد ہی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔

اس کے برعکس، اگر مشترکہ دفاعی صلاحیت کو حملوں کی روک تھام، انٹیلی جنس کے تبادلے، فضائی حدود کے تحفظ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ علاقائی استحکام میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہے۔یہاں ایران کی سفارتی حکمت عملی کا سوال بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات، جس میں خلیج کی صورتِ حال اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر گفتگو ہوئی، اس امر کی نشان دہی کرتی ہے کہ تہران اپنے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو متنوع بنانے کی کوشش کررہا۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: ایکسپریس نیوز قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

اپنا پسرور ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
28 اکتوبر 2026•8 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

آٹے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان کے ہر شعبے میں ،ہر بازار میں، ہر دفتر میں، ہر کھیت و کھلیان میں، صنعت و حرفت ہو یا زراعت ہر جگہ ان مافیاز کی کارفرمائی واضح نظر آتی۔

28 اکتوبر 2026•8 گھنٹے پہلے•محمد رضوان

سیاسی بے چینی پر مبنی رجحانات

پاکستان میں روائتی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سیاست دم توڑ رہی ہے اوران کی قیادت کی نئی نسل میں کوئی اہمیت نہیں۔

29 اکتوبر 2026•2 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبر

لاہور : پنجاب میں زرعی ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد کی سہولت کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے جس میں لائسنس بنوانے کا نیا طریقہ بیان کیا گیا۔

29 اکتوبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

قلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کے تاریخی قلعے سے تاریخی ریلوے جنکشن تک

تحصیل پسرور کے اہم ترین تاریخی قصبے قلعہ سوبھا سنگھ کی بنیاد، بھنگی سردار کا تاریخی قلعہ، اناج منڈی اور احمد آباد نام رکھے جانے کے مکمل تاریخی حقائق۔

29 اکتوبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

تحصیل پسرور کا تفصیلی تاریخی پس منظر: تزکِ بابری سے برطانوی دور تک کی مستند تاریخ

مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کی تزکِ بابری سے لے کر آئینِ اکبری اور ڈسٹرکٹ گزیٹیئر آف سیالکوٹ تک، پسرور کے تاریخی قلعے، شاہی تالاب اور تجارتی راستوں کے ناقابلِ تردید شواہد۔

29 اکتوبر 2026•3 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان۔