یورپی ممالک جانے کے لیے جیب میں کتنی رقم ہونی چاہیے؟

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے ملازمت، ملاقات یا کسی اور مقصد کے لیے یورپی یونین جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت سامنے آگئی۔
- اگر کسی مسافر کے پاس 10 ہزار یورو یا اس سے زائد نقد رقم یا مقررہ حد کے مطابق دیگر مالیاتی اشیا موجود ہوں تو اسے یورپی یونین میں داخلے یا اخراج کے وقت کسٹمز حکام کو اس کی ڈیکلریشن لازمی دینا ہوگی۔
- یورپی یونین کے قواعد کے تحت اگر مسافر کے پاس مختلف کرنسیوں اور قابلِ شمار اشیا کو ملا کر مجموعی طور پر 10 ہزار یورو یا اس سے زیادہ مالیت موجود ہو تو ڈیکلریشن ضروری ہوگی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : یورپی ممالک جاتے ہوئے کتنی رقم کی ڈیکلریشن لازمی ہے؟ اگر زائد رقم چھپائی تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اہم قواعد سامنے آگئے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے ملازمت، ملاقات یا کسی اور مقصد کے لیے یورپی یونین جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت سامنے آگئی۔
اگر کسی مسافر کے پاس 10 ہزار یورو یا اس سے زائد نقد رقم یا مقررہ حد کے مطابق دیگر مالیاتی اشیا موجود ہوں تو اسے یورپی یونین میں داخلے یا اخراج کے وقت کسٹمز حکام کو اس کی ڈیکلریشن لازمی دینا ہوگی۔
یورپی یونین کے قواعد کے تحت اگر مسافر کے پاس مختلف کرنسیوں اور قابلِ شمار اشیا کو ملا کر مجموعی طور پر 10 ہزار یورو یا اس سے زیادہ مالیت موجود ہو تو ڈیکلریشن ضروری ہوگی۔
یہ ڈیکلریشن اسی یورپی ممالک کے کسٹمز حکام کو جمع کرائی جائے گی جہاں سے مسافر یونین میں داخل ہو رہا ہو یا وہاں سے باہر جا رہا۔
ان قواعد کے تحت نقد رقم سے مراد صرف موجودہ زیرِ گردش نوٹ اور سکے نہیں ہیں بلکہ بعض دیگر مالیاتی اشیا بھی اس میں شامل کی جاتی ہیں۔
ان میں ایسی پرانی کرنسی بھی شامل ہوسکتی ہے جو اب عام استعمال میں نہ ہو لیکن بینک اسے تبدیل کرنے کے لیے قبول کرتے ہوں۔
اس کے علاوہ حامل شخص کو ادائیگی کے قابل بعض مالیاتی دستاویزات بھی شمار ہوتی ہیں، جن میں ٹریولرز چیکس، ایسے دستخط شدہ چیکس جن پر رقم وصول کرنے والے کا نام درج نہ ہو، ادائیگی کے وعدہ نامے اور بعض منی آرڈرز شامل ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں






