دلجیت دوسانجھ نے تنقید کے جواب میں منیر نیازی کا کلام سنا کر محفل لوٹ لی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- احمد آباد اسٹیڈیم میں لائیو کنسرٹ کےدوران معروف پاکستانی شاعر کا مشہور کلام پیش کرکے دلجیت دوسانجھ نے اپنے گانوں پر عائد پابندی کےخلاف احتجاج کیا۔
- انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ باہر سے آنے والوں کو ہر طرح کی آزادی ہے لیکن مقامی فنکاروں پر قدغنیں لگائی جارہی ہیں۔
- گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت پنجاب کے گلوکار دلجیت دوسانجھ نے منیر نیازی کے شعر سنا کر محفل لوٹ۔
احمد آباد اسٹیڈیم میں لائیو کنسرٹ کےدوران معروف پاکستانی شاعر کا مشہور کلام پیش کرکے دلجیت دوسانجھ نے اپنے گانوں پر عائد پابندی کےخلاف احتجاج کیا۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ باہر سے آنے والوں کو ہر طرح کی آزادی ہے لیکن مقامی فنکاروں پر قدغنیں لگائی جارہی ہیں۔
گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل دلجیت دوسانجھ کو دلومیناتی اندور کنسرٹ صرف ایک دن قبل بجرنگ دل کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جس میں بجرنگ دل نے کنسرٹ میں شراب اور گوشت پیش کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
دنیا بھر میں بلاک بسٹر کنسرٹ کرنے والے دلجیت دوسانجھ نے اپنے ہیٹرز کو ان تمام معاملے کا جواب اپنے کنسرٹ میں بھارتی شاعر راحت اندوری کے اسٹائل میں دیا تھا۔
دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے شہر اندور میں ہونے والے کنسرٹ کی دھماکے دار ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ’راحت اندوری‘ کے اشعار’ کسی کے بات کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ پڑھتے ہوئے سناجاسکتا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











