سیالکوٹ سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار، این سی سی آئی اے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضہ سے سمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں جن میں بڑی مقدار میں غیر قانونی اور ممنوعہ مواد موجود پایا گیا۔
- ملزم کے خلاف پیکا (PECA) ایکٹ اور متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے تفصیلی تفتیش شروع کر دی گئی۔
- این سی سی آئی اے حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے اور بالخصوص بچوں کے خلاف آن لائن جرائم میں ملوث عناصر کا بلا امتیاز قلع قمع کیا جائے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) گوجرانوالہ کی ٹیم نے سیالکوٹ میں ایک مؤثر اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی اور بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی آن لائن ترویج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات پر مبنی ٹریکنگ کے بعد ممکن ہوئی۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضہ سے سمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں جن میں بڑی مقدار میں غیر قانونی اور ممنوعہ مواد موجود پایا گیا۔ ملزم مختلف انٹرنیٹ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اس مواد کو شیئر اور منتقل کرنے کے عمل میں ملوث تھا۔
ملزم کے خلاف پیکا (PECA) ایکٹ اور متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے تفصیلی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے کی ٹیمیں یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ملزم کا تعلق چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث کسی ملکی یا بین الاقوامی نیٹ ورک سے ہے یا وہ انفرادی طور پر اس قبیح فعل میں ملوث تھا۔
این سی سی آئی اے حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے اور بالخصوص بچوں کے خلاف آن لائن جرائم میں ملوث عناصر کا بلا امتیاز قلع قمع کیا جائے گا۔ حکام نے والدین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں آن لائن خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











