کینٹ: Government of the Punjab - Official Updates. دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی | گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ، 2750 اہلکار تعینات، ڈی آئی جی آپریشنز کی خود فیلڈ میں نگرانی مسیحی برادری کی دعائیہ تقریبات کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا اور گرجا گھروں سمیت حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ مجموعی طور پر 2,750 پولیس افسران و جوان گرجا گھروں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے، جبکہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں مکمل متحرک رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی اور مال روڈ، گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، گرجا چوک اور کینٹ سمیت مختلف علاقوں کے گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ کے نظام اور نفری کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا اور گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کر کے سکیورٹی امور اور باہمی رابطہ کار کو مزید مؤثر بنانے پر گفتگو کی۔ فیصل کامران نے اس موقع پر کہا تھا: "لاہور پولیس نے بلا تفریق تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض مکمل جذبے سے انجام دیے۔ گرجا گھروں اور اہم و حساس مقامات کے اطراف مؤثر پٹرولنگ اور چیکنگ کا عمل یقینی بنایا گیا۔ تمام شہری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس سے کامل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔"