وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے شہری امجد علی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔
- تحریری حکمنامہ کے مطابق وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 غیر مؤثر ہو گیا ہے، وکیل کے مطابق آرڈی نینس غیر موثر ہونے پر اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 دوبارہ بحال ہو گیا۔
- الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو اچانک بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا اور اسی روز انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا، وکیل کے مطابق 125 یونین کونسلز، ان کے 9، 9 وارڈز یا ایم سی آئی کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ موجود نہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین سے 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے شہری امجد علی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
تحریری حکمنامہ کے مطابق وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 غیر مؤثر ہو گیا ہے، وکیل کے مطابق آرڈی نینس غیر موثر ہونے پر اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 دوبارہ بحال ہو گیا۔
الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو اچانک بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا اور اسی روز انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا، وکیل کے مطابق 125 یونین کونسلز، ان کے 9، 9 وارڈز یا ایم سی آئی کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ موجود نہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











