لاہور؛ گرین الیکٹروبس اہلکار کی لڑکی سے بدتمیزی، دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، مریم نواز کا نوٹس

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس ایچ او اچھرہ محمد آصف جاوید مانگٹ نے گرین الیکٹرو بس میں لڑکی کو دھکا دینے والے کنڈکٹر علی رضوان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر۔
- پولیس نے بتایا کہ ملزم ساہیوال کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا۔
- لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں گرین الیکٹرو بس اہلکار کی بدتمیزی اور بچی کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا جبکہ تشدد اور بدسلوکی میں ملوث کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او اچھرہ محمد آصف جاوید مانگٹ نے گرین الیکٹرو بس میں لڑکی کو دھکا دینے والے کنڈکٹر علی رضوان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ساہیوال کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے ایس ایچ او اچھرہ محمد آصف جاوید مانگٹ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا جس نے واقعے میں ملوث ملزم علی رضوان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا اور مزید تفتیش جاری۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو بس پر چڑھنے سے منع کیا اور دھکا دیا تھا، فوٹیج میں خاتون پر تشدد اور دھکا دیتے ہوئے دکھائی دیتا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











