عمران خان سے ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ارکان کی درخواست 5 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔. جسٹس عمیر مجید ملک جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔. نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر عمران اس. اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ارکان کی درخواست 5 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس عمیر مجید ملک جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر عمران اسماعیل، محمود مولوی اور بیرسٹر سیف درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہوم پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دوست ہونے کی وجہ سے انہیں ان کی صحت اور خیریت پر شدید تشویش ہے۔ درخواست میں جیل حکام کے مبینہ نامناسب رویے اور بدسلوکی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مسلسل گرتی ہوئی صحت اور خیریت پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Express News Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Express News) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.