تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر دھوکا! ایچ ای سی نے خبردار کردیا. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: اسلام آباد : ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کے نام پر شہریوں کو دھوکا دینے والے جعلی ایجنٹس سے خبردار کرتے ہوئ. ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ عوامی انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ بعض افراد خود کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے مجاز ایجنٹ ظاہر کرکے درخواست گزار. کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ایسے افراد کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات دھوکا دہی کا ذریعہ بن سکتی ہیں، لہٰذا شہری انتہائی محتاط رہیں اور اپن. اسلام آباد : ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کے نام پر شہریوں کو دھوکا دینے والے جعلی ایجنٹس سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ عوامی انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ بعض افراد خود کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے مجاز ایجنٹ ظاہر کرکے درخواست گزاروں کو کمیشن سے تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کرانے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ایسے افراد کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات دھوکا دہی کا ذریعہ بن سکتی ہیں، لہٰذا شہری انتہائی محتاط رہیں اور اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی کوائف اور دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے حوالے کرنے سے گریز کریں۔ ایچ ای سی کے مطابق تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کا پورا طریقہ کار آن لائن اور پیپر لیس ہے، جس کے ذریعے درخواست گزار گھر بیٹھے سہولت کے ساتھ اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ کمیشن نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ایجنٹ یا درمیانی شخص کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے خود ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہدایات کے مطابق تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: ARY News Urdu Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (ARY News Urdu) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.