اسلام آباد: ترکیہ جانے والا مسافر مشکوک ویزے پر آف لوڈ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایف آئی اے کے مطابق مسافر پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے ترکیہ روانہ ہو رہا تھا۔
- مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے سیکنڈری پروفائلنگ میں بھیجا گیا جہاں سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔
- ایجنٹ نے مسافر کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس ویزے پر ترکیہ میں ملازمت بھی کی جا سکتی ہے حالانکہ یہ ویزے کی شرائط کے منافی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ترکیہ جانے والے مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات اور ویزے کے مبینہ غلط استعمال کے شبہے میں آف لوڈ کردیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مسافر پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے ترکیہ روانہ ہو رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران پروفائلنگ کی بنیاد پر اس کی سفری دستاویزات اور سفر کے مقصد میں تضادات سامنے آئے جبکہ مسافر ترکیہ جانے کا تسلی بخش جواز بھی پیش نہ کرسکا۔
مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے سیکنڈری پروفائلنگ میں بھیجا گیا جہاں سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے ایک ایجنٹ سے 11 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض این جی او / کاپ 31 ویزا حاصل کیا تھا۔
ایجنٹ نے مسافر کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس ویزے پر ترکیہ میں ملازمت بھی کی جا سکتی ہے حالانکہ یہ ویزے کی شرائط کے منافی ہے۔ مسافر HOPE این جی او کا رکن بھی نہیں تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











