علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر تبدیلیِ گارڈز کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
- تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تھے۔
- تقریب کے آغاز میں مہمانِ خصوصی نے مزارِ اقبال پر گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز (پنجاب) اور پاک بحریہ کے دستوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع مزارِ اقبال پر تبدیلیِ گارڈز کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
تفصیلات کے مطابق مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر تبدیلیِ گارڈز کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تھے۔
تقریب کے آغاز میں مہمانِ خصوصی نے مزارِ اقبال پر گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز (پنجاب) اور پاک بحریہ کے دستوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنی اعزازی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گیا، جس کے بعد پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
گارڈز کی تبدیلی کے فوراً بعد پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
مہمانِ خصوصی کموڈور مصباح الامین نے چیف آف دی نیول اسٹاش ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










